تازہ تر ین

ملالہ کے بعد خادم حسین رضوی معروف صحافی پر برس پڑے ”گونگلو“کہہ دیا

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی متعدد ویڈیوز منظرعام پر آتی رہتی ہیں جس میں وہ مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے دیکھے جا سکتے ہیں لیکن اب جو ان کی تازہ ترین ویڈیو سامنے آئی ہے اس میں انہوں نے ایک معروف صحافی کو ”گونگلو“ کہہ دیا۔ہمارے پاس کوئی ٹائم ہو تو ہم اے بی سی پڑھیں۔ اگر آپ کے پاس مولویوں سے زیادہ وقت ہے تو بخاری شریف یاد کریں۔۔۔ اسلام تو اتنی روٹی دیتا ہے کہ ختم ہی نہیں ہوتی، فیض آباد چوک میں میری جھولی میں لوگ 75 لاکھ روپے رکھ گئے تھے، کوئی 10 ہزار کوئی 20 ہزار کوئی 15 ہزار دے گیا تھا۔۔۔ بعد میں لڑکوں سے کہا کہ گنتی کرو تو 75 لاکھ روپے تھے۔“اس موقع پر انہوں نے معروف صحافی محمد مالک کو ”گونگلو“ کہتے ہوئے اپنی بات جاری رکھی اور کہا ”میں نے محمد مالک کو دکھایا ناں اس ’گونگلو‘ کو۔ کہتا تھا کہ پیسے کہاں سے آتے تو میں نے کہا کہ میلاد شریف کے جلوس میں ابھی ایک بندہ ایک لاکھ روپے دے گیا ہے تو آنکھیں پھاڑ کر دیکھ رہا تھا۔ “



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv