تازہ تر ین

بڑھتا ہوا بانجھ پن کوئی بیماری نہیں اصل وجہ آپکا دماغ

(ویب ڈیسک )نئی تحقیق کے مطابق خواتین کے بیضہ دان کے افعال کو نقصان پہنچانے والی پچیدہ بیماری ’پولی سسٹک اووریز سنڈروم‘ کا تعلق اووری سے نہیں بلکہ دماغ سے ہوتا ہے۔ماہرین امراض زچہ و بچہ کے مطابق خواتین میں بانجھ پن کی ایک وجہ بیضہ دانی میں خرابی ہے جسے (Polycystic Ovary Syndrome) کہا جاتا ہے اس بیماری کے باعث اووری میں بیضہ نہیں بن پاتا ہے اور بیضے کی رحم میں غیر موجودگی کے باعث خواتین حاملہ نہیں ہو پاتیں۔ کہا جاتا تھا کہ یہ بیماری اووری میں گلٹیاں پیدا ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے جس کی وجہ اووری میں موجود ایک ہارمون ’اینڈروجن‘ ہے۔یونیورسٹی آف ساو?تھ ویلز آسٹریلیا میں ہونے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے مادہ چوہوں پر مختلف تجربات کیے۔ سائنس دانوں نے چوہیا کے رحم میں اینڈروجن ہارمون کو وصول کرنے والے ریسیپٹر کو آپریشن کرکے ہٹا دیا تا کہ دماغ سے خارج ہونے والے اینڈروجن ہارمون کو وصول نہیں کیا جاسکے اس طرح پولی سسٹک اووری سنڈروم نہیں ہو پائے گی لیکن حیرت انگیز طور پر اینڈروجن ریسپیٹرز کو نکالنے کے باوجود چوہیا کو یہ مرض لاحق ہو گیا۔سائنس دانوں نے اپنی تحقیق کے لیے مادہ چوہوں کو چار گروپ میں تقسیم کیا۔ پہلے گروپ میں نارمل چوہیا، دوسرے گروپ میں ایسی چوہیا تھیں جن میں اینڈروجن ریسیپٹرز جسم کے کسی حصے میں موجود نہیں تھے،



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv