تازہ تر ین

ممتاز دانشور اوریامقبول جان کے امریکہ میں داخلے پر پابندی

لاہور (خصوصی رپورٹر) امریکی حکومت نے سابق بیوروکریٹ، کالم نگار اور دانشور اوریا مقبول جان کے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ اس سے پہلے امریکی سفارتخانہ انہیں ویزا بھی جاری کر چکا ہے۔ اوریا مقبول جان نے خبریں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ امریکہ کے اس اقدام کے خلاف عدالت میں جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ شب امریکہ جا رہے تھے ان کے پاس مکمل سفری دستاویزات کے علاوہ اتحاد ایئرویز کا ٹکٹ بھی موجود تھا۔ وہ فضائی کمپنی کے کاﺅنٹر پر پہنچے تو انہیں بورڈنگ کارڈ جاری کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ وجہ پوچھنے پر بتایا گیا کہ امریکی سفارتخانے نے فضائی کمپنی کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اوریامقبول جان کو امریکہ کےلئے بورڈنگ کارڈ جاری نہ کیا جائے جو ایک غیرمعمولی صورتحال تھی۔ انہوں نے کہا میرے پاس ویزا اور ٹکٹ موجود تھے۔ میں پاکستانی شہری ہوں اور پاکستان کی سرزمین پر امریکی قوانین یا احکامات کا اطلاق نہیں ہوتا۔ انہیں سفر سے روک کر غیرقانونی اقدام کیا گیا ہے جس کے خلاف وہ آج عدالت میں دعویٰ دائر کر رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv