تازہ تر ین

پی ایس ایل کا سپر میچ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ تھری کے پہلے ایلیمینیٹر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کے شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ہوگیا اور پی ایس ایل کا سپر میچ دیکھنے لوگوں کی بڑی تعداد قذافی اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئی۔کچھ دیر پہلے لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوگئی تھی، اس کے رکنے کے بعد اب گراو¿نڈ کو خشک کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے جس کے لیے سپر ساپر کا استعمال کیا جارہا ہے۔ایونٹ کا پہلا ایلیمنیٹر میچ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان شام 7 بجے کھیلا جائے گا جس کے لئے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔ شائقین کرکٹ اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئے اور گراو¿نڈ میں داخلے سے قبل منچلے اپنے چہروں پر پینٹنگ کروا رہے ہیں جب کہ اسٹیڈیم کے باہر قطاریں لگنا شروع ہوگئیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv