تازہ تر ین

سترسال سے ملک کیساتھ جو کچھ ہورہا ہے اس سے بغاوت کرتا ہوں: نوازشریف

بہاولپور(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا کہنا ہےکہ پچھلے 70 سالوں سے ملک کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اس سے بغاوت کرتا ہوں۔بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ایسا جشن کبھی نہیں دیکھا، یہ الیکشن سے پہلے الیکشن ہوگیا بلکہ ریفرنڈم بھی ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے چار سالوں میں مخالفین نے کچھ کرنے نہیں دیا، کبھی دھرنے، جلسے جلوس اور کبھی عدالتوں میں گئے لیکن (ن) لیگ اور نوازشریف نے پاکستان کے بڑے بڑے مسائل ختم کردیئے، ہم نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا، بجلی واپس لے ا?ئے، ہمیں ناز ہے ہم نے ملک کے بڑے مسائل ختم کردیئے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت بڑا معرکہ مارا ہے، کسی اور پارٹی کا نام لیں، پیپلزپارٹی، پی ٹی ا?ئی اور کسی بھی پارٹی کا نام لیں، کسی نے کبھی کوئی موٹروے بنائی؟ کیا کسی نے اتنے بجلی کے کارخانے لگائے؟ کیا کسی نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا؟ یہ سب ٹانگیں کھینچنے والے لوگ ہیں، ان کی ٹانگیں اب عوام نے کھنیچنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس لیے نکالا گیا کہ میں نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، اگر تنخواہ لی ہوتی تو پھر کیا ہوتا؟ کہتے ہیں تم وزارت عظمیٰ سےنااہل ہو، کہتے ہیں ہمیشہ کے لیے ناہل کرنا ہے، کیا عوام کو یہ منظور ہے؟میاں نوازشریف نے کہا کہ ملک کے ساتھ 70 سالوں سے ظلم ہوا، ہماری نسلوں کے ساتھ ظلم ہوئے ہیں، ہم نے 70 سالوں میں بہت ٹھوکریں کھائی ہیں، پاکستان کو تباہ و برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، جو کچھ ملک کے ساتھ ان 70 سالوں سے ہورہا ہے اس سے بغاوت کا اعلان کرتا ہوں۔مسلم لیگ (ن) کے قائد کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت تک قابل نہیں بن سکتا جب ہم 70 سالوں کی تاریخ کو نہیں بدلیں گے، ا?پ کا مستقبل روشن کرنے کے لیے ہر وہ کام کروں گا جو ا?پ کے مستبقل تابناک کرے، ہمارے ا?ئندہ 70 سال پچھلے 70 سالوں سے بہت بہتر ہونے چاہیئں اور وہ تب بہتر ہوں گے جب ہم اپنا حق مانگیں گے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر اپنا حق نہ ملے تو اسے چھین لیں، ہم یہ طے کریں گے کہ اپنے ووٹ کی عزت کرائیں گے، یہ عوام کا مجھ سے وعدہ ہونا چاہیے، نوازشریف وہ وعدہ نہیں کرتا جو پورا نہ کرسکے، 70 سالوں سے ووٹ پاو¿ں تلے روندتے رہے ہیں، عوام وعدہ کریں ہم ا?ئندہ کسی کو بھی ووٹ کو پاﺅں تلے روندنے کی اجازت نہیں دیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv