تازہ تر ین

بنی گالہ میں کس کس کا گھر گرے گا اور کس کس کا نہیں ،چیف جسٹس کیا کہتے ہیں ؟؟

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے عمران خان سے اسلام آباد انتظامیہ کی بنی گالہ گھر کا این او سی جعلی قرار دینے کی رپورٹ پر ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے لیز پر سرکاری اراضی کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے وزیر کیڈ طارق فضل چودھری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے عدالتِ عظمیٰ سے کون سا امتحان لینا ہے؟ آپ کے پانچ سال کا امتحان کون لے گا؟ بنی گالہ کے مکینوں کے مسائل کے حل اور راول ڈیم میں گندا پانی شامل ہونے سے روکنے کیلئے کیا اقدامات کئے گئے؟چیف جسٹس نے عمران کان کے وکیل سے استفسار کیا آپ کو این او سی کے متعلق اسلام آباد انتظامیہ کا جواب مل گیا؟ وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ جواب کی کاپی ہمیں نہیں میڈیا کو مل گئی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ میڈیا سپریم کورٹ کا حصہ ہے، یہاں جو ہوتا ہے میڈیا کو اس سے زیادہ معلوم ہوتا ہے۔ چیف جسٹس نے چیئرمین سی ڈی اے کو حکم دیا کہ وہ راول ڈیم کے اردگرد لیز پر دی گئی سرکاری اراضی کا جائزہ لیں اور اگر لیز منسوخ کرنی ہے تو کریں، علاقہ مکینوں کے مسائل حل کرنے کی تجاویز پیش کی جائیں، وعدہ کرتے ہیں بنی گالہ میں کسی کا گھر نہیں گرے گا۔چیف جسٹس نے کہا ٹی وی پر اربوں روپے کی اشتہاری مہم چل رہی ہے، ہمارا الیکشن سے کوئی لینا دینا نہیں، یہ جانیں ان اور ان کے کام، ہمیں بچوں کے لیے صاف پانی، غذا اور فضا چاہیے۔ کیس کی ا?ئندہ سماعت منگل کو ہو گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv