تازہ تر ین

نیب عدالت میں فلیگ شپ اور العزیزیہ ضمنی ریفرنس کی سماعت ،نواز شریف کے لیے اچھی خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز کے ضمنی ریفرنسز پر سماعت میں ساڑھے 11 بجے تک کا وقفہ کردیا گیا۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کے ضمنی ریفرنسز پر سماعت کا آغاز کیا تاہم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث سماعت ساڑھے 11 بجے تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔خواجہ حارث کی معاون وکیل عائشہ حامد نے عدالت سے استدعا کی کہ وقفے کے بعد کی حاضری سے نواز شریف کو استثنیٰ دیا جائے۔دوسری جانب پراسیکیوٹر نیب نے نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی تقاضا ہے کہ گواہوں کے بیانات کے موقع پر ملزم موجود ہو۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv