تازہ تر ین

بس اب اس کی کسر تھی ،ہٹے کٹے خواجہ سراﺅں کی پولیس میں بھرتی بارے اہم خبر

نئی دہلی(ویب ڈیسک )بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں خواجہ سراوں کو پولیس فورس کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس کے بعد 40خواجہ سراوں نے بھرتی کے لئے درخواستیں جمع کرادی ہیں۔بھارتی اخبار کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کی حکومت نے گذشتہ ماہ خواجہ سراوں کی پولیس میں بھرتی کا اعلان کیا تھا اور 8فروری کو اشتہار کے ذریعے درخواستیں طلب کی گئی تھیں، جس کے بعد کانسٹیبل کے عہدے کے لئے کم از کم 40خواجہ سراوں کی درخواستیں موصل ہوچکی ہیں۔اخبارکے مطابق حکومت کے اس اقدام کا مقصد مساوات کو فروغ دینا اورخواجہ سراوں کو قومی دھارے میں لانا ہے۔حکام نے ریاست میں تمام کیٹگریز کے لئے کانسٹیبلز کی2ہزار سے زائد اسامیوں پربھرتی کے عمل کا آغاز کردیا ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے خواجہ سراوں کی سہولت کے لئے ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا تھا، ان کاکہنا تھا کہ درخواست گذار کی بھرتی تحریری امتحان پاس کرنے اور فزیکل ٹیسٹ کے بعد عمل میں آئے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv