تازہ تر ین

”ماہیا “سے مشہور ہونیوالی گلوکارہ عینی کے گوجرانوالہ میں کنسرٹ کا ڈراپ سین

گجرانوالہ (ویب ڈیسک)گجرانوالہ میں نجی کالج کے ایک کانسرٹ کے دوران اسٹیج گر گیا جس کے نتیجے میں گلوکارہ عینی خالد سمیت 10 طالبات زخمی ہوگئیں۔گجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں نجی کالج کے زیر اہتمام ایک میوزیکل کانسرٹ کا انعقاد کیا گیا ھا، جہاں عینی خالد پرفارم کر رہی تھیں، اسی دوران گلوکارہ کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے کچھ طالبات بھی اسٹیج پر چڑھ گئیں۔تاہم اسٹیج زیادہ افراد کا وزن برداشت نہ کرسکا اور دھڑام سے نیچے آن گرا، جس کے نتیجے میں گلوکارہ عینی خالد اور 10 طالبات زخمی گئیں۔واقعے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کردی گئی۔نجی کالج کے پرنسپل پروفیسر سلیم کے مطابق گلوکارہ عینی خالد کو کندھے پر چوٹ آئی اور وہ پرفارمنس چھوڑ کر لاہور چلی گئیں۔عینی خالد کے مشہور گانوں میں ‘ماہیا’ اور ‘تو میرا دل’ شامل ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv