تازہ تر ین
bilawal

صورتحال انتہائی خطرناک ۔۔۔بلاول کے اعلان نے کھلبلی مچا دی

واشنگٹن(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات پیپلزپارٹی تنہا لڑے گی، الیکشن کے بعد اتحاد کی بات ہو سکتی ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، امریکا کے اسکولوں میں بھی دہشت گردی کے واقعات ہوتے ہیں، دہشت گردی اور انتہا پسندی عالمی مسئلہ ہے، ہمیں مل کر انتہا پسندی اور دہشت گردی کو ختم کرنا ہوگا، یہ ایک طویل مدتی جنگ ہے ، امریکا بتائے اس کا کیا منصوبہ، کیا حکمت عملی ہے؟ کیا امریکا ہمیشہ افغانستان میں رہے گا؟ اور کیا افغانستان پرامن ہوگا تو پاکستان پرامن ہوگا، موجودہ صورتحال بہت خطرناک ہے اور نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں ہورہا، کراچی میں تھوڑی بہتری آئی ہے مزید بھی آجائےگی۔واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے اپنے وسائل سے انڈرپاسز، سڑکیں بنائیں، وفاق بھی کراچی پر توجہ دے جبکہ مشرف دور میں کراچی کو خصوصی پیکج دیا جاتا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ہمیں بتائے کہ اس کا کیا منصوبہ، کیا حکمت عملی ہے؟ کیا امریکا ہمیشہ افغانستان میں رہے گا؟ اور کیا افغانستان پرامن ہوگا تو پاکستان پرامن ہوگا، اپنی کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے الزام تراشی نہ کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ 4 سال سے پاکستان کا کوئی وزیر خارجہ نہیں تھا، جس کی و جہ سے دنیا کے سامنے اپنا موقف موثر انداز میں پیش نہیں ہو سکا۔بلاول نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں جبکہ امریکا کے اسکولوں میں بھی دہشت گردی کے واقعات ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی عالمی مسئلہ ہے، ہمیں مل کر انتہا پسندی اور دہشت گردی کو ختم کرنا ہوگا، یہ ایک طویل مدتی جنگ ہے جبکہ موجودہ صورتحال بہت خطرناک ہے اور نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں ہورہا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv