تازہ تر ین

پی ٹی آئی میں احتساب سیل ، کپتان کے قدام نے سب کو چونکا دیا

اسلام آباد، لاہور (نمائند گان خبریں) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے اندر احتساب سیل قائم کر دیا ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود کو سیل کا سربراہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔احتساب سیل پارٹی چیئرمین کو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کرے گا۔ بنی گالہ اسلام آباد میں سینئر اینکرز پرسنز کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہوئی۔اس موقع پر ملک امین اسلم نے بلین ٹری سونامی پر بریفنگ دی۔ چیئرمیں تحریک انصاف نے اینکرز پرسنز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلین ٹری سونامی اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے۔ ایک ارب سولہ کروڑ درخت لگائے گئے اور پانچ لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم ہوا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔پنجاب میں راجن پور، چیچہ وطنی،چھانگا مانگا اور کندیاں کے جنگلات ختم ہو چکے ہیں۔بدقسمتی کی بات ہے حکومت پنجاب نے اس اہم ترین مسئلے پر توجہ نہیں دی۔ یہ واحد منصوبہ ہے جس سے آنے والی نسلوں کو ماحولیاتی تبدیلی سے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ بلین ٹری سونامی واحد منصوبہ ہے جس کی کامیابی پر عالمی ماحولیاتی اداروں نے مہر تصدیق ثبت کی۔اگلے مرحلے میں دیگر شہروں میں بھی یہ منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ اس موقع پر ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری، سربراہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ افتخار درانی اور چیئرمین کے پولیٹیکل سیکرٹری عون چوہدری بھی موجودتھے۔

 



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv