تازہ تر ین

لاہور کے لیے ایک اور بڑا منصوبہ ،جان کر آپ بھی خوش ہو گے

لاہور(خصوصی رپورٹ)صوبائی دارالحکومت لاہور میں پانچ ارب روپے کی لاگت سے ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت واٹر سپلائی اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام بڑی تیزی سے جاری ہے، اب تک 85 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ 15 مارچ تک تمام کام مکمل کر لیا جائے گا۔ واٹر اینڈ سینی ٹیشن (واسا)کے ترجمان نے بتایا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت جاری کاموں کے معیار اور رفتار کا جائزہ لینے کیلئے تمام افسران نگرانی رکھے ہوئے ہیں۔ لاہور میں بوسیدہ لائنوں ، سیوریج اور واٹر سپلائی کی بوسیدہ لائنوں کو تیزی سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبے کی شفافیت ، معیار اور رفتار کی بنیاد پر نگرانی کی جا رہی ہے ،اس سلسلے میں تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ کام کوبروقت مکمل کرنے کیلئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت ہونیوالے کام کے مکمل ہونے سے عوام کو پینے کا صاف پانی میسر آئے گا اور نکاسی آب کے مسائل بھی کافی حد تک حل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی بھر مار کے ساتھ دوسرے محکموں کے انفراسٹرکچر گلیوں اور سڑکوں پر بلند عمارتوں کی وجہ سے کام کرنے میں دشواری ہے مگر ان تمام تر مشکلات کے باوجود بقیہ کام 15 مارچ تک مکمل کر لیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv