تازہ تر ین
nikah

ریکارڈ میں ردو بدل ،انکوائریاں شروع

لاہور (نیااخبار رپورٹ) شہر کی مختلف یونین کونسلوں میں نکاح ناموں کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اینٹی کرپشن نے 50 سے زائد درخواستوں پر انکوائریاں شروع کردیں۔ سیکرٹری یونین کونسل 44فتح گڑھ اور سیکرٹری یونین کونسل 188 کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ امین پارک بند روڈ کے رہائشی محمد قاسم نے بتایا کہ اس کے سسرالی رشتہ داروں نے سیکرٹری یو سی کی ملی بھگت سے اس کے نکاح نامے میں تبدیل کی۔ محمد قاسم کے مطابق وہ گزشتہ دو سال سے اینٹی کرپشن کے دفاتر کے چکر لگا کر تنگ آچکا ہے۔ پنجاب فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ میں ٹمپرنگ ثابت ہونے کے باوجود ایف آئی آر درج نہیں رہی ہے۔ انکوائری کے دوران چار تفتیشی افسر تبدیل ہوئے لیکن اس کو انصاف نہیں ملا۔ دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ فزانزک لیبارٹری نے شہر بھر کی 50 سے زائد یونین کونسلوں میں درج نکاح ناموں میں ٹمپرنگ کی تصدیق کر دی ہے۔ جس کے بعد انیٹی کرپشن لاہور نے ان یونین کونسلوں کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں اینٹی کرپشن لاہور ریجن مختلف شہریوں سے درخواستیں بھی وصول کر چکا ہے۔ تاہم ایک مقامی شہری نے الزام عائد کیا ہے کہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن کے اہکاروں نے اس سے دو لاکھ روپے رشوت لینے کے باوجود ابھی تک اس کی یونین کونسل کے سیکرٹری کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ سیکرٹری یو سی 188 محمد اسلم کے خلاف بھی ریکارڈ میں ردوبدل‘ سیکرٹری یونین کونسل 44 فتح گڑھ کے خلاف انکوائری دو سال سے التوا کا شکار ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv