تازہ تر ین
bilawal-and-zardari

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف آصف زرداری اور بلاول میدان میں آگئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اورچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم قرار دیتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ حکومت کی طرف سے آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عام آدمی کے ساتھ ساتھ سیاستدانوں کو بھی آگ بگولا کر دیا ہے ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ واپس لے حکومت پٹرول بم گرا کر عوام سے بدلہ لے رہے ہیں ۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پی پی رہنماﺅں کو پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف پارلیمنٹ میں سخت احتجاج کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکومت کے اس اقدام کو انتہائی ظالمانہ اقدام قرار دے دیا انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت مہنگائی کے طوفان کو دعوت دے رہی ہے حکومت کی غلط پالیسیوں کی سزا عوام کو مل رہی ہے جبکہ قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے حکومت اپنی خراب کارکردگی کا بدلہ عوام سے نہ لے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نہ ٹیکس نیٹ بڑھایا اور نہ ٹیکس سسٹم میں اصلاحات کی ۔


خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv