تازہ تر ین

پختونخواہ سے متعلق زرداری کے دعوے نے سب کو حیران کر دیا

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی ) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پختونوں کو شناخت دی اب ان محرومیوں کا ازالہ ہوگا۔ جعلی خان کی سونامی نے پختونخوا کو صرف زخم دیئے ہیں۔ زرداری ہاوس اسلام آباد میں صوابی سے سابق ایم پی اے سکندرعرفان کی قیادت میں 13 رکنی وفد کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی کو چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرنے کے موقع پر اظہار خےال کر رہے تھے۔ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرنے والوں میں امتیاز احمد خان، ملک امان اللہ خان، محمد اقبال،جان عالم خان،سبحان اللہ خان،فقیر محمد خان، علی گوھر خان، ھارون رشید، صفدر علی، ملک الیاس خان،غلام فاروق خان اور عبدالوحید خان شامل ہیں۔اس موقع پر پولیٹیکل سیکریٹری رخسانہ بنگش، کے پی کے صدر ھمایوں خان،سینیٹر سردار علی خان اور بہرمند خان تنگی بھی موجود تھے۔ آصف علی زرداری نے سکندرعرفان خان اور دیگر کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ٓاپ بلاول بھٹو زرداری کی طاقت بنیں بلاول بھٹو زرداری ملک کا مستقبل ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشت گردوں اور شدت پسندوں کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے اور پیپلز پارٹی نے ہی دہشت گردوں اور شدت پسندوں سے مزاحمت کی ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ انشا ءاللہ وفاق اور چاروں صوبوں میں انتخابات جیتیں گے پنجاب اور پختون خوا میں جیالے وزیر اعلی ہونگے۔ وزیر اعلی ہاوس میں بھٹو کے نعرے گونجیں گے۔آصف علی زرداری نے وفد کو ہدایت کی کہ ابھی سے اپنے اپنے حلقے میں سرگرم ہو جائیں اس عزم کے ساتھ کہ انتخابات جیتنے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv