تازہ تر ین

شیخ رشید نے استعفے سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: شیخ رشید نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید نے یوٹرن لیتے ہوئے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ اپنڈکس آپریشن کے بعد شیخ رشید احمد پہلی مرتبہ پارلیمنٹ ہاو¿س آے اورکچھ دیرپبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔جلاس کے بعد شیخ رشید سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے استعفی جمع کرادیا؟، جس پرشیخ رشید نے جواب دیا کہ اب ضرورت ہی نہیں رہی اور وقت گزرگیا ہے۔ صحافی نے استفسارکیا کہ آپ کی طبیعت ابھی بھی بوجھل لگ رہی ہے، جس پران کا کہنا تھا کہ اپنڈ کس آپریشن کے بعد ابھی پوری طرح طبیعت بحال نہیں ہوئی، ایک سودو، تین تک بخاررہتا ہے، شاید آپریشن کے زخم بھرنے تک ایسا رہے اورآپ دعا کریں، آج شام ٹانکے کھل جائیں گے۔اس خبرکوبھی پڑھیں: شیخ رشید کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلانواضح رہے کہ کچھ روزقبل لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے جلسے کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہوئے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv