تازہ تر ین

اہم کیسز ، عدالت کا شاہ محمود قریشی کے متعلق اہم اقدام

اسلام آباد(ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے 2014 میں اسلام آباد دھرنے کے دوران قائم کیے گئے 4 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت 8 فروری تک کے لیے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔واضح رہے کہ 2014 میں اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے کے وقت پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف چار مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں پی ٹی وی حملہ، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی عصمت جونیجو تشدد کیس شامل ہے۔عمران خان کی ان چاروں مقدمات میں ضمانت پہلے ہی منظور ہوچکی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv