تازہ تر ین

راو انوار کی گرفتاری کیلئے پولیس کا چھاپہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پولیس نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں معطل ایس ایس پی ملیر راو¿ انوار کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا ہے۔ راو¿ انوار کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد میں موجود کراچی پولیس کے اہلکاروں نے معطل ایس ایس پی ملیر کو حراست میں لینے کے لیے چھاپہ مارا۔پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے چھاپہ مارنے میں کراچی پولیس کی معاونت کی تاہم جس گھر پر چھاپہ مارا گیا وہ راو¿ انوار کی ملکیت نہیں تھا اور نہ ہی اس گھر سے کسی کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔اسلام آباد پولیس کے ذرائع کے مطابق جس پر چھاپہ مارا گیا اس کے باہر راو¿ انوار کے اشتہاری ہونے کا پوسٹر بھی چسپاں کر دیا گیا ہے کہ جس پر تحریر موجود ہے کہ جس شخص کو بھی راو¿ انوار کے بارے میں علم ہو وہ پولیس کو آگاہ کرے۔آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ کا سپریم کورٹ کی جانب سے راو¿ انوار کی گرفتاری کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر کہنا تھا کہ تاحال راو¿ انوار کی گرفتاری کے حوالے سے کسی قسم کی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے تاہم راو¿ انوار کی گرفتاری کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیںخیال رہے کہ نقیب اللہ قتل کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان نے راو¿ انوار کی گرفتاری کے لیے آئی جی سندھ کو 3 روز کی ڈیڈ لائن دی تھی جو آج ختم ہو چکی ہے۔راو¿ انوار نے 13 جنوری کو کراچی میں ایک مبینہ پولیس مقابلے میں نقیب اللہ محسود نامی نوجوان کو ماورائے عدالت قتل کرنے کا الزام ہے اور اس حوالے سے بنائی گئی جے آئی ٹی نے بھی راو¿ انوار کے مقابلے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔سابق ایس ایس پی نے نقیب اللہ محسود قتل کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھی نقیب اللہ قتل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے راو¿ انوار کو پیش ہونے کا حکم دیا تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv