تازہ تر ین
universities of pakistan

نجی یونیورسٹیوں میں شرمناک دھندا ، پریشان کن حقائق سے پردہ اٹھ گیا

لاہور(مدثر نواب )عدالتوںمیں منشیا ت کیسزز میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہاہے،نجی یونیورسٹیوں کے طلبہ کا منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، لاہور کی ماتحت عدالتوں میں منشیات کے کیسزکی تعداد بڑھ گئی،منشیات سے متعلق 1000سے زائدکیسز زیر سماعت ہیںجن میں نجی یونیورسٹیوں کے تین طلبہ بھی شامل ہیں،تفصیلات کے مطابق لاہور کے 84 تھانوں کی حدود میں منشیات فروشی کا دھندے زور پکڑتاجارہا ہے جس کی وجہ سے لاہور کی ماتحت عدالتوں میں منشیات فروشی کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، لاہور کی سیشن کورٹ میں چار منشیات کی عدالتوں میں ایک ہزار سے زائد کیسز التوا کا شکار ہیں،گزشتہ سال منشیات کی عدالتوں نے منشیات فروسی کے مقدمات میں ملوث 290 افرادکے مقدمات کا فیصلہ سنایاجبکہ سیشن جج عابد حسین قریشی نے منشیات کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر منشیات کی ایک اور عدالت کا اضافہ کردیا،گزشتہ سال پانچ سو سے زائد ملزمان پر منشیات کی عدالتوں نے فرد جرم عائد کی،منشیات کیسز میں دو نجی یونیورسٹیوں کے تین طلبہ بھی یونیورسٹی میں منشیات فروشی کے کیس میں ٹرائل کا سامنا کررہے ہیں،قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ منشیات کی روک تھام کے لیے پنجاب پولیس کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، حکومت کو یونیورسٹی انتظامیہ کے تعاون سے تمام یونیورسٹیوںکے خلاف ایکشن لینا چایئے تاکہ آنے والے نسل کو منشیات سے بچایا جاسکے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv