تازہ تر ین
bilawal

جعلی خبروں سے کس کو خطرہ ،بلاول بھی بول پڑے

لندن (صباح نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فیک نیوز سے جڑے بزنس سے جمہوریت کو بھی خطرات ہیں۔ تاہم فیک نیوز پھیلانے میں سیاستدان بھی ملوث ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسی نیوز کو ریگولیٹ کرنے کا اختیار ریاستوں کو نہیں ہونا چاہئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی ٹی وی کے مباحثہ میں شرکت کی جس کا موضوع تھا۔ ”فیک نیوز دور میں حقیقت اور منانے کی تلاش“ بلاول بھٹو کاکہنا ھا کہ پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک میں میڈیا کمرشلائز حیثیت اختیار کر چکا ہے اور میڈیا کے ساتھ کاروباری مفادات جڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرروایتی پلیٹ فارم خبروں کے لئے زیادہ قابل اعتبار ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز سے جڑے کاروبار سے جمہوریت کو بھی خطرات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میڈیا کے بڑے حصہ کو بڑے کاروباری ادارے کنٹرول کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا جھوٹی خبریں دینے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا۔ الیکٹرانک میڈیا پر بھی جھوٹی خبریں چلائی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کئی بہت اچھے صحافی موجود ہیں۔ بہادر صحافیوں کے ساتھ مل کر ہی ملک میں تین مارشل لا¶ں کا خاتمہ کیا گیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ فیک نیوز کا معاملہ ریاست کو ریگولیٹ نہیں کرنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں سکولوں اور یونیورسٹیوں میں طلباءکو صحافت کی تعلیم نہیں دی جاتی۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ فیک نیوز سے جڑے بزنس سے جمہوریت کو بھی خطرات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی کا دعویٰ بھی جھوٹی خبر تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv