تازہ تر ین

تعلیمی اداروں میں بڑی پابندی عائد

لاہور (نیااخبار رپورٹ) پنجاب حکومت کی سرکاری و پرائیویٹ سکولز میں بچوں کو ذہنی اور جسمانی سزا دینے پر پابندی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو مراسلہ جاری۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو بیلٹ‘ ڈنڈے‘ ہاتھ‘ جوتے یا کسی اور سخت چیز سے نہ مارا جائے۔ سکول میں بچوں کو دھکا دینے‘ مکا مارنے یا بال کھینچنے پر بھی مکمل پابندی عائد ہو گی۔ اساتذہ بچوں کی ذہنی طور پر تذلیل نہیں کر سکتے۔ پنجاب حکومت نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔ خلاف ورزی کرنے پر اساتذہ کو تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ والدین نے بھی مار نہیں پیار کے قانون پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ طلباءکا مو¿قف ہے کہ انہیں پیار سے جلدی سبق یاد ہو جاتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv