تازہ تر ین

نظریںمردوں کی رانوں پر پڑتی ہیں،فٹ بال میچ دیکھنا حرام یا حلال ،سعودی مفتی نے بڑا اعلا ن کر دیا

ریاض(ویب ڈیسک )سعودی عرب کے صوبے اسیر حکومت کے مذہبی امور کے سابق سربراہ شیخ سعد الہجیری نے خواتین کے لیے مردوں کا فٹ بال میچ دیکھنے کو حرام قرار دے دیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی مفتی نے کہا کہ مسلمان خواتین کے لیے ٹی وی پر فٹ بال میچ دیکھنا حرام ہے کیونکہ خواتین کی نظر فٹبالرز کے گھٹنوں اور رانوں پر پڑتی ہے جسے دیکھنا گناہ ہے۔آن لائن پوچھے گئے سوال کہ خواتین کے فٹ بال میچ دیکھنے سے انہیں کیا ملے گا اور اس کا کیا فائدہ؟ کا جواب دیتے ہوئے سعودی مفتی نے کہا کہ کوئی فائدہ نہیں ہےکیونکہ خواتین کو مقابلے میں ہونے والے گولز سے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی اور وہ اس حوالے سے کسی قسم کی پرواہ نہیں کرتیں لیکن میچ دیکھنے سے خواتین کی نظرین مردوں کی رانوں پر پڑتیں ہیں جو کہ گناہ کا سبب بنتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv