تازہ تر ین

نقیب اللہ کیس: آئی جی سندھ نے راؤ انوار کی گرفتاری کا حکم دیدیا

کراچی(ویب ڈیسک )آئی جی سندھ نے معطل ایس ایس پی راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کا حکم دے دیا۔13 جنوری کو جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جس میں معطل ایس ایس پی راؤ انوار اور مقابلہ کرنے والی پولیس پارٹی کو نامزد کیا گیا ہے۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔پولیس حکام کےمطابق راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کی اجازت کے بعد راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے کراچی پولیس کی ٹیم اسلام آباد بھی جائے گی۔پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ممکنہ طور پر راؤ انوار اسلام آباد سے فرار کی کوشش کے بعد کراچی نہیں آئے، راؤ انوار کی اسلام آباد میں لوکیشن لے رہے ہیں، گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی مدد لی جائے گی جب کہ کراچی میں بھی چھاپے مارے جائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv