تازہ تر ین

تحریک انصاف کا بختونخوا حکومت سے متعلق بڑا فیصلہ

کراچی (ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے عوامی تحریک کے ن لیگ مخالف احتجاج کے دوران خیبرپختونخوا حکومت کو تحلیل کرنے کے آپشن پر عمل درآمد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت سینیٹ قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے اپنے ارکان کو استعفیٰ دلانے کے آپشن پر بھی اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ عمران خان نے پارٹی کی مرکزی و تمام صوبائی قیادت کو عام انتخابات کیلئے ” عوامی رابطہ مہم“ کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماﺅں نے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کے معاملے کی مخالف کر دی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ عمران خان موجودہ سیاسی صورتحال پر مربوط حکمت عملی کے تعین کیلئے اپنی پیرنی ”بشریٰ بی بی“ سے بھی مشاورت کر رہے ہیں۔ عمران خان کو ان کی پیرنی نے رائے دی ہے کہ ” تحریک انصاف عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے عوامی رابطہ مہم“ کو تیز کرے اور اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کے آپشن پر عمل درآمد سیاسی حالات کو دیکھ کر کیا جائے“۔ اس مشاورت پر پی ٹی آئی کے اہم رہنما لاعملی کا اظہار کر رہے ہیں۔ عمران خان نے اپنی پیرنی اس رائے کے سامنے آنے اور پارٹی کے اہم رہنماﺅں سے مشاورت کے بعد فوری طور پر پارلیمنٹ اور اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کے آپشن پر عمل درآمد عارضی طور پر روک دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کے آپشن کا کارڈ سیاسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اچانک استعمال کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv