تازہ تر ین

خطرے کی گھنٹی ۔۔ایک اور بحران ۔۔اہم انکشافات

اسلام آباد (ویب ڈیسک )خطرے کی گھنٹی بج گئی ، ملک میں دوبارہ پانی کا بحران پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ۔حکومت نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا کہ تمام چھوٹے بڑے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ خطرناک حد تک کم ہو گیا،منگلا ڈیم میں سات اعشاریہ چالیس ملین ایکڑ فٹ زخیرے کی گنجائش ہے منگلا ڈیم میں پانی کا موجودہ ذخیرہ صرف اعشاریہ 68 فٹ رہ گیاتربیلا ڈیم میں 6.174ملین ایکڑ فٹ کی گنجائش تربیلا ڈیم میں موجود زخیرہ صرف 1.274فٹ رہ گیا خان پور، میرانی، حب ڈیم ، اور گومل زام ڈیم کو بھی پانی کی کمی کا سامنا ہے ۔ وزارت صنعت و پیداوارنے قومی اسمبلی میں تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان سٹیل ملز حکومت کی نجکاری فہرست میں شامل ہیں، انتظامیہ نے سٹیل ملز کو منافع بخش بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں دیا، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کوپاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کا قابل عمل منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،وزارت نجکاری کمیشن پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کے لیے حالات پیدا کر رہا ہے، 188 ارب روپے کے قرضوں،ذمہ داریوں کے تصفیے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔پیر کو وزارت قومی تحفظ خوراک نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا کہ وزیر اعظم کی جانب سے کسانوں کیلئے اعلان کردہ 341ارب روپے کے پیکیج کے تحت 12.5ایکڑ تک اراضی رکھنے والے چاول اور کپاس کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ 5ہزار روپے کی براہ راست نقد امداد دی گئی ،فاسفیٹک فرٹیلائزر پر 20ارب روپے کی امدادی رقم میں سے 18ارب سے زائد سٹیٹ بنک کے تقسیم کر دئیے ہیں وزارت صنعت و پیداوارنے قومی اسمبلی میں تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان سٹیل ملز حکومت کی نجکاری فہرست میں شامل ہیں، انتظامیہ نے سٹیل ملز کو منافع بخش بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں دیا، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کوپاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کا قابل عمل منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے, وزارت نجکاری کمیشن پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کے لیے حالات پیدا کر رہا ہے، 188 ارب روپے کے قرضوں, ذمہ داریوں کے تصفیے کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے تحریری طور پر آگاہ کیا کہ مدرسہ ریفارم سکیم کے تحت 251 مدارس کے اساتذہ کو وزارت تنخواہیں دے رہی ہے ،اساتذہ کو 3ہزارسے 5 ہزار روپے ماہانہ ادا کئے جا رہے ہیں۔حکومت نے قومی اسمبلی کو بتا دیاتمام چھوٹے بڑے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ خطرناک حد تک کم ہو گیا،منگلا ڈیم میں سات اعشاریہ چالیس ملین ایکڑ فٹ ذخیرے کی گنجائش ہے منگلا ڈیم میں پانی کا موجودہ ذخیرہ صرف اعشاریہ 68 فٹ رہ گیاتربیلا ڈیم میں 6.174ملین ایکڑ فٹ کی گنجائشتربیلا ڈیم میں موجود زخیرہ صرف 1.274فٹ رہ گیا خان پور، میرانی، حب ڈیم ، اور گومل زام ڈیم کو بھی پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ قومی اسمبلی میں حکومت کو کورم کا مسئلہ درپیش ، کورم پورا نہ ہونے پر ایوان کی معمول کی کاروائی شروع نہ ہوسکی ، پی ٹی آ ئی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف اس اسمبلی قرار داد منظور کی گئی،مگر ہمیں اس پر بات کرنے کا موقع کئی دنوں سے نہیں دیا جارہا، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شیریں مزاری کا مائیک بند کروادیا،مائیک بند ہونے پر شیریں مزاری بغیر مائیک کے بدولتی رہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قواعد پڑھ لیں، وقفہ سوالات کے دوران نکتہ اعتراض پر بات نہیں کر سکتے۔ اسپیکر نے اجلاس کی کارروائی کورم پورا ہونے تک معطل کردی، اجلاس کی کارروائی ایک گھنٹہ تک معطل رہنے کے بعد دوبارہ گنتی پر کورم پورا نہ ہو سکا، ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے اجلاس (آج) صبح 10:30بجے تک ملتوی کر دیا۔ پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی نے وقفہ سوالات کا اعلان کیا تو پی ٹی آ ئی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نکتہ اعتراض پر بات کرنے کیلئے مائیک مانگا ۔ جس پر اسپیکر نے ان کو بات کرنے کی اجازت دی ۔ پی ٹی آ ئی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف اس اسمبلی قرار داد منظور کی گئی،مگر ہمیں اس پر بات کرنے کا موقع کئی دنوں سے نہیں دیا جارہا، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شیریں مزاری کا مائیک بند کروادیا،مائیک بند ہونے پر شیریں مزاری بغیر مائیک کے بدلتی رہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قواعد پڑھ لیں، وقفہ سوالات کے دوران نکتہ اعتراض پر بات نہیں کر سکتے، جس پر شیریں مزاری نے کہا کہ وہ کورم کی نشاندہی کرتی ہیں، اسپیکر نے ان کا مائیک کھلوانے کی ہدایت کی اور انہوں نے کورم کی نشاندہی کی، اسپیکر نے گنتی کی ہدایت کی ، گنتی پر کورم پورا نہ ہو سکا، اسپیکر نے اجلاس کی کارروائی کورم پورا ہونے تک معطل کردی، اجلاس کی کارروائی ایک گھنٹہ تک معطل رہنے کے بعد دوبارہ گنتی پر کورم پورا نہ ہو سکا، ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے اجلاس آج صبح 10:30بجے تک ملتوی کر دیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv