تازہ تر ین

امریکا میں شٹ ڈاؤن کے باعث کاروباری ہفتے کے آغاز پر سرکاری امور معطل

نیویارک(ویب ڈیسک) امریکا میں عارضی اخراجات کے بل پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق نہ ہونے پر شٹ ڈاو¿ن کے باعث ہفتے کے ا?غاز پر سرکاری امور معطل رہے۔20 جنوری کو امریکی حکومت سینیٹ میں عارضی اخراجات کا بل پاس کرانے میں ناکام رہی تھی جس کے باعث حکومت نے شٹ ڈاو¿ن کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔امریکا میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کے دن تمام سرکاری دفاتر میں امور معطل ہیں جب کہ وائٹ ہاو¿س کا کہنا ہےکہ حکومتی شٹ ڈاون کھولنے کے لیے ڈیل پرکام کررہےہیں۔امریکی حکومت نے ملک میں شٹ ڈاو¿ن کا باضابطہ اعلان کردیا۔وائٹ ہاو¿س کی پریس سیکریٹری سارا سینڈرز نے ایک بیان میں کہا کہ شٹ ڈاو¿ن کے اثرات کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے ٹیلی فون پر کانگریس اور کابینہ کے مختلف ارکان سے رابطہ کیا اور ان سے تبادلہ خیال کیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ ٹرمپ انتظامیہ شٹ ڈاو¿ن ختم کرنے کے لیے ہرممکن کوشش کررہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ امریکی فوج اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ دیگر امریکی عوام اور بچوں کی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جاسکے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv