تازہ تر ین

گورنر کے بےٹوں نے باپ کو کروڑوں کا چوناکیسے لگایا ،تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (نیا اخبار رپورٹ) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے جعل سازی کے ذریعے مکان نام کرانے کی کوشش پر اپنے بیٹوں کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرادیا ، مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ گورنر کے بیٹوں سلیم خان اور شہریار نے اپنے والد کے جعلی دستخط کر کے ایف سکس میں واقعہ مکان اپنے نام کروا نے کی کوشش کی جبکہ گورنر نے دھمکیاں دینے ، لڑائی جھگڑ کرنے اور گالم گلوچ کرنے پر دونوں بیٹوں کو عاق کررکھا ہے۔ تھانہ کوہسار میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق گورنر گلگت بلتستان کے بیٹوں سلیم خان اور شہریار نے اپنے والد کے جعلی دستخط کر کے مارگلہ روڈ پر سیکٹرF-6/2 میں واقعہ گھر کی گفٹ ڈیڈ کی تیار کی اور اس مکان سے متعلق مقامی عدالت میں چلنے والے کیس میں یہ ڈیڈ جمع کرائی اور موقف اختیار کیا کہ والد نے ان کو یہ گھر گفٹ کردیا ہے ۔ جب گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کو معاملے کا علم ہوا تو انہوں نے فوراًتھانہ کوہسار پولیس سے رجوع کیا اور بتایا کہ وہ 1990ءسے مذکورہ گھر کے واحد مالک ہیں اور مذکورہ بیٹوں کو والد سے آئے روز کے لڑائی جھگڑے اور دھمکیاں دینے پر عاق کر دیا ہے تاہم دسمبر2016ءمیں ان بیٹوں نے جعل سازی کے ذریعے فرضی گفٹ ڈیڈ تیار کرکے میرے دستخط کئے حالانکہ اس مکان پر میرا قبضہ ہے ۔تھانہ کوہسار پولیس نے گورنر کے دونوں بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv