تازہ تر ین

چودھری نثار کو اسٹیبلشمنٹ لائی ،میری سیاست جمہوری جدوجہد ہے

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) ے رہنما سنیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ تمام اداروں کی ماں ہے۔ چوہدری نثار علی خان سے میرا کوئی ذاتی اختلاف نہیں، میرا ان سے اختلاف سیاسی بنیاد پر ہمیشہ رہا، ان کی سیاست اسٹیبلشمنٹ کے راستے سے ہوئی، میں آمریت کا مقابلہ کرتے ہوئے سیاست میں آیا، میرا اختلاف چوہدری نثار کی دہشت گردوں سے نمٹنے کے طریقہ کار سے تھا، ہم دو مختلف دھاروں میں چلنے والے لوگ ہیں ، چوہدری نثار کے انداز گفتگو اور حکمت عملی سے دہشت گردوں کےلئے ہمدردی کا تاثر جھلکتا تھا، چوہدری نثار کی پارلیمنٹ میں تقاریر سب کے سامنے ہیں، کابینہ اجلاس میں دہشت گرد تنظیموں کے معاملے پر میری چوہدری نثار سے تکرار ہوئی، جس کے بعد ان کی دوستی کا تعلق ٹوٹے ہوئے نظر آیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نواز شریف کے خلاف باتیں کس کے کہنے پر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے پارلیمنٹ کو کرنے دیئے جائیں، پارلیمنٹ ابھی نا تو اں ہے،اس چلنے دیا جائے، پارلیمنٹ تمام اداروں کی ماں ہے، عمران خان تمام اداروں کی ماں (پارلیمنٹ) پر لعنت بھیج رہے ہیں، آصف زرداری چاہ رہے ہیں کہ کوئی ان کو گود لے لے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چوہدری نثار نواز شریف کی موجودہ پالیسی سے اختلاف کرتے ہیں تو نواز شریف کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر چوہدری نثار کبھی نہ بولے، میں نے چوہدری نثار کے پارٹی چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا ہے اور پارٹی میں میں اس بات پر اپنا مقدمہ پیش کروں گا اور تمام پارٹی اور شہباز شریف کو اس معاملے پر راضی کرنے کی کوشش کروں گا، میں نے ابھی تک کسی سے اس موضوع پر بات نہیں کی، چوہدری نثار کا پارٹی پالیسی سے اختلاف میرا ان سے اختلاف کی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس پر انکوائری بعد میں ہوئی ہے جبکہ مجھے برطرف پہلے کر دیا جاتا ہے، میں ڈان لیکس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کا مخالف نہیں، مجھے اس رپورٹ میں لکھی گئی باتوں پر اعتراض نہیں، قاضی عیسیٰ فائز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ چوہدری نثار جھوٹ بولتے ہیں اور غلط بیانی سے کام لیتے ہیں، شیخ مجیب الرحمان کے متعلق میاں نواز شریف کے بیان پر بات کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ شیخ مجیب الرحمان کے کردار سے سب آگاہ ہیں، وہ سائیکل پر مسلم لیگ کا پیغام گھر گھر پہنچاتے تھے اور سینکڑوں میل کا سفر سائیکل پر کرتے تھے، وہ ایک مخلص مسلم لیگی تھے، جن کی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان بنتا ہے اور بنگال پاکستان کا حصہ بنتا ہے اور اس کا نام مشرقی پاکستان رکھا جاتا ہے اور پھر اسی سیاسی کارکن کو 1970کے انتخاب میں منتخب کیا جاتا ہے پھر اس کے بعد مشرقی پاکستان کے بنگلہ دیش بننے کا المیہ ہوتا ہے۔ میاں نواز شریف نے تاریخ کے اس واقعہ کا حوالہ دیا، نواب اکبر بگٹی کے ساتھ کیا ہوا، وہ پاکستان کے وزیر دفاع، گورنر اور وزیر اعلیٰ رہے اور بعد میں ان کو ایک غار میں مار دیا گیا، نواز شریف ایسی مثال دے کر یہ کہنا چاہت ہیں کہ ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں مگر سینٹ الیکشن ضرور ہوں گے، نواز شریف نے آئندہ الیکشن میں شہباز شریف کے بطور وزیراعظم امیدوار ہونے کا اعلان کیا ہے اور میں اپنے قائد کے اعلان کو عزت و احترام کا درجہ دیتا ہوں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv