تازہ تر ین

ادویات ختم ،مریض تڑپ اٹھے ،وجہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائے گے

لاہور (طلال اشتےاق) جنوبی پنجاب کی محروم ختم نہ ہوسکی نشتر ہسپتال ملتان اےمرجنسی مےں جان بچانے والی ادوےات ختم، وارڈز مےں داخل مرےض ادوےات کےلئے بلبلا اٹھے ہسپتال مےں تعےنات گرےڈ 20کے 15ڈاکٹروں پر گرےڈ 19کے راجن پور کے ڈسٹرکٹ ہےلتھ آفےسر ڈاکٹر عبدالرحمن قرےشی کو اےم اےس نشتر ہسپتال ملتان تعےنات کروادےا گےا جبکہ چند ہفتے قبل سپشلائزڈ اور پرائمری سکےنڈری کے دونوں وزرا اور سےکٹرےز نے نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ کےا لےکن اےم اےس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عبدالرحمن سےکرٹری سپیشلائز ہےلتھ کےئر نجم شاہ کے سوالوں کے جواب نہ دے سکے اور اے اےم اےس کو آگے کردےا جس پر سےکرٹری صحت اور دونوں وزرابھی ناراضگی کے باوجود اےم اےس نشتر ہسپتال کے سامنے بے بس نظر آئے۔ ذرائع نے انکشاف کےا ہے کہ نشتر ہسپتال ملتان مےں تعےنات اےم اےس خواب آور ادوےات استعمال کرکے سوائے رہتے ہےں جس کی وجہ سے انتظامی امور بری طرح متاثر ہورہے ہےں۔ نشتر ہسپتال ملتان وزےراعلی پنجاب مےاں شہبازشرےف کے دورے کا منتظر ہے۔ تفصےلات کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان کا شمار پنجاب کے بڑے ہسپتالوں مےں شمار ہوتا ہے ملتان مےں واقع ہسپتال نہ صرف ملتان اور دےگر اضلاع کے غرےب مرےضوں کے لئے اہمےت کا حامل ہے جبکہ محکمہ سپشلائزڈ ہےلتھ کےئر کی ناقص حکمت عملی اور اےم اےس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عبدالرحمن کی تگڑی سفارش کے سامنے محکمہ اور ہسپتال کی انتظامےہ ےرغمال بنی ہوئی ہے ۔ نشتر ہسپتال کی اےمرجنسی مےں واقع آپرےشن تھےٹر کا ٹےبل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جہاں مرےضوںکے آپرےشن کے دوران ٹےبل کو سہارا دےنے کے لئے سٹول استعمال کئے جارہے ہےں جبکہ شعبہ اطفال کا حال کچھ ےوں ہے کہ اےک ننھے معصوم بچوں کی زندگےاں بچانے کے لئے ان کے والدےن مصنوعی سانس دےنے کے لئے ہاتھ سے پمپ کرنے پر مجبور ہےں۔ ذرائع نے بتاےا کہ ہسپتال مےں داخل مرےضوں کو ادوےات مےسر نہےں ہےں جبکہ پورا ہسپتال اس وقت اےل پی پر چل رہا ہے جبکہ اےل پی کا ٹھےکہ من پسند مےڈےکل سٹورکو دےا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv