تازہ تر ین

گلالئی پھر سر گرم ،عمران کے ساتھ زرداری کو بھی رگڑا لگا دیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) کستان تحریک انصاف کی منحرف رہنماءو رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے آصف زرداری، عمران خان اور طاہر القادری ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، لاہور کے عوام مجھے بلائیں، ان لوگوں کو پکڑنا ہے اور جیلوں میں ڈالنا ہے، ان تینوں کو ڈنڈوں کی اشد ضرورت ہے، آصف علی زرداری سندھ کے ڈاکو ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کا ڈاکو عمران خان ہے، جہانگیر ترین کا صرف نام مشہور ہے، پیسہ خیبرپختونخوا کی کرپشن سے آتا ہے، جہانگیر ترین کے پاس اتنا پیسہ نہیں ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا کہ آج لاہور میں طاہر القادری، آصف علی زرداری اور عمران خانہ بدوش دھرنا دے رہے ہیں اور مال روڈ کو بند کیا ہوا ہے، لاہور کے شہریوں کو تکلیف میں مبتلا کیا ہوا ہے، راولپنڈی کے بعد اب لاہور کے شہریوں کی باری آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے ان کو سٹیج لگانے کی اجازت کیسے دے دی ہے،ڈپٹی کمشنر میں اتنی عقل نہیں تھی، اس ملک میں اتنے احتجاج ہوئے ہیں، حکومت کو کوئی عقل نہیں ہے، نواز شریف سے دشمنی ہے تو کیا لاہور کے شہریوں سے انتقام لو گے، لاہور کے شہریوں کا کیا قصور ہے، اس ملک میں سرمایہ کاری کون کرے گا کوئی قتل کرتا ہے تو سزا کیا دوسروں کو دو گے، لاہور میں جو پٹرول خرچ ہو رہا ہے اس کا حساب ان کی جیبوں سے کون لے گا، قصور کے واقعہ پر انہوں نے بڑے مظاہرے کئے، مردان میں معصوم لڑکی کا قتل ہوا اس پر عمران خانہ بدوش کا کوئی بیان نہیں، شریفاں بی بی انصاف مانگ رہی ہے، عمران کا اس پر کوئی بیان نہیں، ان کو انصاف کون دے گا، یہ شخص روڈ بند کرکے مریضوں کو مار کے وزیراعظم بننا چاہتا ہے، ان لوگوں کا احتساب کون کرے گا۔a



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv