تازہ تر ین

وزیر اعظم کی نوازشات

لاہور (نیااخبار رپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان گیس پورٹ ایل این جی ٹرمینل کو 30ملین ڈالر جرمانہ سے بچانے کے بعد ایک ارب 50کروڑ روپے کی پیشگی کسٹمز ڈیوٹی موخر کرا دی۔ پاکستان گیس پورٹ ایل این جی ٹرمینل کمپنی پیشگی ادائیگی کے بجائے سرکاری کمپنیوں سے اربوں ری گیسی فکیشن چارجز کی مد میں وصول کرنے کے بعد ایک سال میں کسٹمز ڈیوٹی ادا کرے گی۔ شاہد خاقان نے نیب کی جانب سے اربوں کے کرپشن سکینڈل پر دائر ریفرنس میں انڈر ٹرائل اور ڈاکٹر عاصم کے ساتھ کرپشن کے شریک ملزم اقبال زیڈ احمد پر نوازشات کے ریکارڈ توڑ دیئے۔ وزیراعظم ہاﺅس اور وزارت خزانہ و توانائی قومی خزانے کے تحفظ کے بجائے پاکستان گیس پورٹ ایل این جی ٹرمینل کمپنی کے مالی مفاد کی محافظ بن گئی۔ معاہدے کے مطابق ایل این جی ٹرمینل کے آپریشن میں 6ماہ کی تاخیر کے باعث پاکستان گیس پورٹ کو 30ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کرنے والے ایم ڈی اعظم صوفی کو وزیراعظم نے 17دسمبر کو برطرف کر دیا تھا۔ وفاقی حکومت کی ہدایت پر ایف بی آر نے پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم لمیٹڈ کے ایل این جی ٹرمینل سے اپ فرنٹ کسٹمز ڈیوٹی وصول کرنے کے بجائے آئندہ ایک سال میں اقساط پر کسٹمز ڈیوٹی وصول کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ایف بی آر کے جاری کردہ آرڈر کے مطابق ایف بی آر نے پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم لمیٹڈ کو ایل این جی ٹرمینل کی درآمد پر عائد ڈیڑھ ارب کی کسٹمز ڈیوٹی کی اپ فرنٹ وصولی موخر کر دی۔ ایف بی آر نے حیران کن طور پر فلوٹنگ سٹوریج ری گیسی فکیشن یونٹ ایل این جی ٹرمینل کی درآمد پر عائد ڈیڑھ ارب روپے کی کسٹمز ڈیوٹی اکتوبر 2017ءمیں وصول کرنے کے بجائے ایک سال کا پلان تشکیل دے دیا۔
وصولی موخر



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv