تازہ تر ین

پاکستان میں بننے والی گاڑیوں کی قیمت میں 39 ہزارسے 6 لاکھ روپے تک اضافہ،وجہ کیا بنی،اہم خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک میں بننے والی گاڑیوں کی قیمت میں ایک سال کے دوران 39 ہزار روپے سے 6 لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔ڈیلرز کے مطابق جنوری تا دسمبر 2017 کے دوران ایکس ایل آئی کی قیمت ایک لاکھ 55 ہزار روپے اضافے سے 18 لاکھ 19 ہزار روپے کر دی گئی۔ڈیلر نے بتایا کہ ہنڈا اکارڈ کی قیمت 6 لاکھ روپے اضافے سے 1 کروڑ 12 لاکھ 67 ہزار روپے کر دی گئی۔
مہران سی ایکس آر کی قیمت 39 ہزار اضافے سے 7 لاکھ 42 ہزار روپے ہو گئی۔پرانی کاروں کے امپورٹرز کے مطابق قیمتوں میں اضافہ سراسر منافع خوری جبکہ کار مینوفیکچرز کے مطابق روپے کی قدر میں کمی کے سبب قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv