تازہ تر ین

نواز کا نثار سے رشتہ توڑنے کا فیصلہ ،وجہ بھی سامنے آگئی

لاہور (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے آصف علی زرداری کو خوش کرنے کے لئے ان کے ناپسندیدہ سابق وزیرداخلہ چودہری نثار سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد پرویز رشید نے کھل کر نثار کو ہدف تنقید بنانا شروع کر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن نے زرداری سے تعاون کے لئے رابطہ کیا تھا جس پر انہوں نے شکوہ کیا کہ آپ کے مطابق وزیرداخلہ نے ہمیں بہت نقصان پہنچایا اور ہمارے بار بار کہنے کے باوجود آپ نے نثار کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جس پر نواز شریف نے زرداری کو خوش کرنے کے لئے نثار سے رشتے کی قربانی دینے کا فیصلہ کرایا اور پرویز رشید کا سخت رویہ اس بار کی دلیل ہے کہ انہیں نواز شریف کی آشیر آباد ہے۔ دوسری جانب چودھری نثار نے آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv