اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) اسلام آباد اور لاہور میں عوامی تحریک کے آئندہ احتجاج کے حوالے سے گزشتہ روز اسلام آباد میں سکیورٹی اداروں کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کی ، اجلاس میں ایس ایس پی، اے آئی جی سپیشل برانچ، حساس اداروں کے نمائندے اور رینجرز حکام نے شرکت کی، جس میں اسلام آباد اور لاہور میں عوامی تحریک کے دھرنے کے حوالے سے اے آئی جی سپیشل برانچ اور حساس اداروں نے اپنی اپنی رپورٹ پیش کیں۔