تازہ تر ین

بچوں کے مقدمات ،پولیس کا بڑا فیصلہ

لاہور (نیااخبار رپورٹ) لاہور پولیس نے زیادتی کا نشانہ بننے والے بچوں کے مقدمات کی تفتیش کیلئے علیحدہ سیل بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ سیل سرکل کی سطح پر بنایا جائے گا جو صرف زیادتی کے مقدمات کی تفتیش کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں معصوم زینب کے کیس کے بعد لاہور پولیس نے معصوم بچوں اور بچیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے مقدمات کیلئے الگ سیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انسپکٹر یا سب انسپکٹر کو انچارج بنایاجائے گا۔ اے ایس آئیز اور دیگر اہلکار ماتحت کام کریں گے۔ انویسٹی گیشن حکام تعیناتیوں کیلئے افسروں کو شارٹ لسٹ کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان افسروں کو ایسے مقدمات کیلئے ٹریننگ بھی کرائے جائے گی تاکہ وہ اچھے طریقے سے چالان عدالتوں میں جمع کرا سکیں تاکہ ملزموں کو سزا مل سکے۔ اس سے پہلے انویسٹی گیشن پولیس میں ہومی سائیڈ سیل اور انسداد منشیات سیل بنایا گیا ہے۔ ہومی سائیڈ سیل میں قتل کی تفتیش کیلئے انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز کو کورس بھی کرائے گئے تھے لیکن بعد میں زیادہ تر افسر ہومی سائیڈ سیل کو چھوڑ کر دیگر یونٹس میں چلے گئے تھے جس کی وجہ سے ہومی سائیڈ سیل میں افسروں کی قلت پیدا ہو گئی اور کم پڑھے لکھے تفتیشی اہلکاروں کو تعینات کرنا پڑا۔ منشیات کی روک تھام کیلئے بنایا جانے والا سیل تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ اس سیل میں بھی اہلکاروں کی شدید کمی ہے۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیا سیل بنانے کا مقصد پولیسنگ کو سپیشلائزیشن کی طرف لے کر جانا ہے تاکہ ان مقدمات کے چالان اچھے طریقوں سے تیار ہوں اور ملزم جیلوں سے جلد رہائی نہ پا سکیں۔
الگ سیل



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv