تازہ تر ین

500 ووٹ والے کو کس نے وزیر اعلیٰ بنایا ,محمود اچکزئی نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اورسابق وزیراعظم نوازشریف نے بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے عبدالقدوس بزنجو کے بطور وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر سخت نالاں ہوئے اور کہا کہ اقتدار کی خاطر بلوچستان کی سیاست کو آلودہ کیا گیا، صوبے میں سیاسی انتشار سے سی پیک منصوبوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کو پنجاب ہاوس میں مسلم لیگ (ن)کا مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں(ن)لیگ کی اتحادی جماعتوں بی این پی کے سربراہ حاصل بزنجو اور پشتونخوامیپ کے سربراہ محمود اچکزئی نے بھی شرکت کی۔مشاورتی اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پانچ سو ووٹ لینے والے کووزیراعلیٰ بلوچستان کس نے بنوایا؟، جس پر محمود خان اچکزئی نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب، بلوچستان میں آپ کے اپنوں نے بے وفائی کی ہے۔اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان اور بلوچ عوام کی ترقی ہمیشہ میری اولین ترجیح رہی، یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ(ن)نے بلوچستان میں اقتدار کی بجائے اقدار کی سیاست کو فروغ دیا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ(ن)سے بیوفائی کرنے والوں نے درحقیقت عوامی مینڈیٹ سے بےوفائی کی ہے، انہوں نے اقتدار کی خاطر بلوچستان کی سیاست کو آلودہ کیا، صوبے کی عوام انہیں کھبی معاف نہیں کرے گی۔مشاورتی اجلاس میں صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیاسی انتشار سے سی پیک منصوبوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے، کیونکہ پائیدار قومی ترقی کے لئے بلوچستان سمیت ملک میں سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔اس موقع پر میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حوالے سے تفصیلی مشاورتی اجلاس بھی جلد ہو گا، جس میں تمام اتحادی جماعتیں شرکت کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv