تازہ تر ین

بڑی خبر آ گئی , احتجاج کے حوالے سے عمران کا اہم اعلان

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حدیبیہ ریفرنس جس طرح تین حکومتوں نے ملتوی کروایا وہ شرمناک ہے‘ شریف خاندان نے اٹھارہ سال میں حدیبیہ میں 1.25 بلین کرپشن کی۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ حدیبیہ ریفرنس جس طرح تین حکومتوں نے ملتوی کرایا وہ شرمناک ہے۔ انہوںنے الزام لگایا کہ شریف خاندان نے اٹھارہ سال میں حدیبیہ میں 1.25 بلین کرپشن کی۔ عمران خان نے کہا کہ کرپٹ افراد اور حکومت کی ملی بھگت نے عوام کو مالی بحران کا شکار کردیا۔ عمران خان نے ختم نبوت کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ختم نبوت کے معاملے پر سیاست نہیں کیے اس معاملے میں بحثیت سیاستدان نہیں مسلمان بات کر رہا ہوں، ختم نبوت معاملے پر 23 دن اسمبلی میں بحث ہوئی، ختم نبوت ہمارے ایمان کی بنیاد ہے، انہوں نے کہا کہ ختم نبوت قانون میں ترمیم سے متعلق حکومت کوبتایا ہو گا، حکومت کو آئین میں ختم نبوت میں ترمیم کی کیا ضرورت تھی؟ ذمہ دار کا نام سامنے نہ آیا تو حکومت کےلئے مشکلات بڑھ جائیں گی، حکومت ختم نبوت حلف نامے میں ترمیم کرنے والے کا نام بتانا ہوگا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے احتجاج میں جارہا ہوں وہ کیا اعلان کرینگے، مجھے معلوم نہیں، کینٹینر پر اتنی جگہ نہیں ہوگی کہ میں اور زرداری ایک ساتھ کھڑے ہوں، نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نجفی رپورٹ میں شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ کو ذمہ دار ٹھہریا گیا، دونوں ماڈل ٹاو¿ن میں قتل عام کے ذمہ دار ہیں، اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری مستعفی ہوں، قصور میں جو سانحہ پیش آیا اس نے پنجاب پولیس کی اصل شکل بے نقاب کردی ہے، ننھی زینب کے قاتل کو پکڑنے کے بجائے پولیس نے احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ کی اور دو بندے مار ڈالے، کیا پولیس کا یہ کام ہے،30 سال سے اقتدار میں بیٹھے شریف خاندان نے یہ پولیس بنائی ہے جو ایک سیریل کلر کو تو پکڑ نہیں سکتی لیکن عوام کو مارنے میں شیر ہے، نواز شریف گاڈ فادر ہے، اسٹیبلشمنٹ کی نرسری میں پلنے والے نواز شریف نے ملک کے تمام ادارے برباد کردیئے، حدیبیہ کیس میں یہی شریف خاندان ملوث ہے، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، بیس پچیس سال پہلے سوا ارب روپیہ باہر بھجوایا گیا، عمران خان نے کہا کہ اگر شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ نے استعفے نہ دیئے تو اس سے بھی بڑا احتجاج ہوگا آج کے احتجاج میں بھی عوام کی بہت بڑی تعداد شریک ہوگی، نواز شریف اگر برطانوی عدالت میںقطری خط پیش کرتے تو جھوٹ بولنے پر اسی وقت3 سال قید ہوجاتی، نواز شریف کو ساری عمر عدالتوں سے ریلیف ملا ہے، اب ایسا نہیں ہورہا تو سڑکوں پر بھاگتے پھر رہے ہیں اور عدلیہ پر حملے کررہے ہیں، احتجاج اور تحریک میں فرق ہے، ادارے اگر انصاف نہ دیں تو احتجاج کرنا حق بن جاتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی میں طالب علم چھٹی کے روز مختلف ایشوز پر احتجاج کرتے تھے، احتجاج کرنا تو معاشرے کے زندہ ہونے کی پہچان ہے،شریف خاندان خود لانگ مارچ کرے، احتجاج کرے تو جائز اور کوئی دوسرا کرے تو اسے غیر قانونی قرار دیتے ہیں، کرپشن پکڑی جائے تو جمہوریت کو خطرہ قرار دے دیتے ہیں، بلوچستان میں حکومت تبدیل ہونے پر نفقہ کرنے والے لیگی وہ وقت کیوں بھول جاتے ہیں جب بینظیر حکومت گرانے کیلئے اسامہ بن لادن سے رقم لی، شریف خاندان کا ترقی بارے دعویٰ اسی حوالے سے درست ہے کہ پہلے یہ لوگ کروڑوں میں کرپشن کرتے تھے، اب اربوں میں کرتے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ماڈل ٹاو¿ن کیس انسانیت کا ایشو ہے، تمام سیاسی پارٹیاں کہہ رہی ہیں کہ انصاف کیا جائے، یہ کوئی سیاسی یا الیکشن الائنس نہیں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میں میر شکیل الرحمان کو ہرانا جانتا ہوں، پہلے یہ ایسے نہ تھے، لیکن اب جو طرز زندگی اپنالیا ہے اس کیلئے بڑا پیسہچاہئے، ان کی بیلنس شیٹ بتاتی ہے کہ خرچے زیادہ اور آمدن کم ہے پھر بھی برطانیہ میں جائیدادیں خریدی جارہی ہیں، ثابت کروں گا کہ میر شکیل کو باہر سے فنڈز ملتے ہیں، حقیقی جرنلزم تو مجرم کو بے نقاب کرتی ہے جبکہ یہ آدمی غریب قوم کے300 ارب لوٹ کر باہر لیجانے والے نواز شریف کو بچانے میں لگا ہوا ہے، کیا میڈیا ہاو¿س کا یہ کام ہے، بشریٰ بی بی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر عمران خان نے کہا کہ سب سے بڑا گناہ کسی کا گھر توڑنا ہے، کوئی خوف خدا رکھنے والا ایسا تصور بھی نہیں کرسکتا، بلاوجہ تنقید کرنے والے نہیں جانتے کہ بشریٰ بی بی کیسی خاتون ہیں اللہ کے کتنا قریب ہیں، صوفی ازم اور پیری فقیری مختلف چیزیں ہیں، ہمارے بھی بڑے بڑے صوفی بزرگ گزرے ہیں جن میں بابا فرید، شہباز قلندر، سلطان باہو و دیگر شامل ہیں، اس طرح دنیا میں امام شامل، مولانا روم ودیگر بڑے نام ہیں، صوفی ازم پورا فلسفہ ہے یہ پیری فقیری نہیں ہے، نجومیت نہیں ہے، غیب کا علم صرف خدا کو ہے اور وہ مہربان ہو تو انسان دعا کرکے اپنی تقدیر بھی بدل سکتا ہے، صوفی ازم ایک سائنس ہے میں اس کا ایک طالبعلم ہوں، بشریٰ بی بی کا اس میں بڑا مقام ہے، لیگی حکومت نے ختم نبوت قانون میں تبدیلی جان بوجھ کر کی، جس کا مقصد مغربی لابی کو خوش کرنا اور خود کو بڑا لبرل ظاہر کرنا تھا، حکومت نے اس چیز کو بدلنے کی کوشش کی، جس پر1974ءمیں23 دن تک بحث ہوئی، پھر اسے حلف میں شامل کیا گیا تھا، اگر حکومت تبدیلی کرنا چاہتی تھی تو اسے قومی اسمبلی میں بحث کرانا چاہئے تھی، چپکے سے رات کے اندھیرے میں کیوں قانون کو تبدیل کرنے کی کوشش کی، نواز شریف کی پوری کوشش ہے کہ کرپشن کیسز سے بچ جائے، اس لئے سعودی عرب بھی گیا لیکن ناکام ہوا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv