تازہ تر ین
shoaib malik

شعیب ملک بارے افسوسناک خبر

لاہور(آئی این پی)بیٹنگ کے دوران شعیب ملک کے سر پر گیند لگ گئی، آل رانڈر فیلڈنگ کیلئے بھی میدان میں نہ آ سکے، چوتھے ون ڈے میچ کے دوران مچل سینٹنر کی گیند پر رن لینے کی کوشش کی ، اس دوران کولن منرو نے گیند وکٹ کیپر کی جانب پھینکی جو سیدھا شعیب کے سر کے پچھلی جانب لگی۔، وہ اسپنرز کی بولنگ کے باعث بغیر ہیلمٹ کے بیٹنگ کر رہے تھے۔ تھرو اتنی تیز تھی کہ گیند آل راونڈر کے سر سے ٹکرانے کے بعد بانڈری پار کر گئی، شعیب ملک درد کی شدت سے زمین پر گر گئے، میدان میں ہی طبی امداد کے بعد انہوں نے بیٹنگ جاری رکھی تاہم 6 رنز پر پویلین لوٹ گئے اور فیلڈنگ کیلئے میدان میں نہیں آئے۔قومی ٹیم کے فزیو وی پی سنگھ کے مطابق آل رانڈر ٹھیک ہیں اور آرام کر رہے ہیں، طبی عملے کے مشورے پر انہیں میدان میں نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انجری کے سبب شعیب ملک کی پانچویں ون ڈے میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv