تازہ تر ین
ppp

حکومت پی پی پر پھر مہربان،مگر کیسے؟

لاہور (خصوصی رپورٹ) بلوچستان میں پسپائی کے بعد اپوزیشن کے گرینڈ احتجاج کو روکنے میں ناکامی نے حکومتی حکمت عملی کی قلعی کھول دی ہے۔ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) میں بغاوت اور اتحادی جماعتوں کو اکٹھا رکھنے میں مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت کے تمام تر منصوبے ناکام ہوگئے جس کے بعد پنجاب میں اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا ہونے سے روکنے کی حکومت کی حکمت عملی کارکر گر نہ ہوسکی، پے درپے ناکامیوں کے بعد مسلم لیگ (ن) کے بڑوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نئی حکمت عملی طے کرنے کیلئے لاہور بلوایا۔ ذرائع کے مطابق تازہ صورتحال میں سب سے زیادہ پریشان کن امر یہ ہے کہ حکومتی اتحاد میں دراڑ پڑگئی ہے اور اپوزیشن اتحاد مضبوط ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) میں اپوزیشن تحاد کمزور کرنے کے لئے اب نیا لائحہ عمل مرتب کرنے کی تجویز پر غور ہوا ہے جس کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کے مطالبات مان کر اپوزیشن اتحاد کو کمزور کیا جائیگا، اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف نے پارٹی کے کچھ ذمہ داروں کو کہا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کو اس احتجاج سے الگ کرنے کی کوشش کریں اور ان کے مطالبات کو تسلیم کرنے کیلئے ایک بار پھر غور کریں۔ اس ساری پیچیدہ صورتحال میں معاملہ کو حل کرنے کیلئے خواجہ سعدرفیق کو بھی ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ 17جنوری کے احتجاج کو بڑی تحریک میں تبدیل ہونے سے روکنے کیلئے اقدامات کریں۔ ذرائع نے مزید بتایا وزیراعلیٰ شہبازشریف اس تازہ صورتحال پر بہت پریشان دکھائی دیتے ہیں کہ لاہور میں احتجاج سے ان کی حکومت کیلئے مشکلات پیدا ہوجائیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv