تازہ تر ین

قربانی کا بکرا کون ؟سنیل گواسکر بول پڑے

سنچورین(بی این پی ) سابق انڈین کپتان سنیل گواسکر نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ کیلئے بھارتی ٹیم کے سلیکٹروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیکھردھون کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ، دھون کے باہر جانے سے ٹیم کو نقصان پہنچا، اس بات میں کوئی منطق نہیں کہ بھونیشور کی جگہ ایشانت کو کیوں منتخب کیا گیا ، ایشانت کو محمد سمیع یا جسپریت بمرا کی جگہ لیا جاسکتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ شیکھر دھون کے باہر جانے سے ٹیم کو نقصان پہنچا اور شیکھردھون کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس بات کی کوئی منطق نہیں کہ بھونیشور کی جگہ ایشانت شرما کو کیوں منتخب کیا گیا ایشانت کو ٹیم میں محمد سمیع یا جسپریت بمرا کی جگہ بھی لیا جاسکتا تھا ۔واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے اپنے دوسرے ٹیسٹ کیلئے آخری الیون میں تین تبدیلیاں کرتے ہوئے اوپنر شیکھردھون کی جگہ لوکیش راہل ، وکٹ کیپر ساہا کی جگہ پارتھیوپٹیل اور تیز گیند باز بھونیشور کی جگہ ایشانت شرما کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv