تازہ تر ین

زینب کے والد کا نواز شریف سے بڑا مطالبہ

قصور (بیورو رپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک) ننھی کلی زینب کے والد امین انصاری نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف ان سے ملاقات کی خواہش رکھتے ہیں تو آتے ہوئے کیس کی پیشرفت رپورٹ بھی ساتھ لے کر آئیں۔میڈیا سے گفتگو میں امین انصاری نے کہا کہ نواز شریف ملنے آئیں تو کیس میں اب تک کی پیش رفت کی رپورٹ بھی ساتھ لائیں ورنہ ملاقات نہیں ہوگی۔زینب قتل کیس میں گرفتار کیے گئے مشکوک افراد کی مائیں ہمارے پاس آرہی ہیں اور تفتیش کی آڑ میں پولیس کی جانب سے ملزمان کے ساتھ کیا شرمناک سلوک کیا جا رہا ہے؟ زینب کے والد نے میڈیا پر آ کر ساری کہانی بیان کردی امین انصاری پنجاب حکومت کی کارکردگی سے بھی سخت مایوس ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک ملزمان گرفتار نہیں کیے گئے جبکہ بے گناہوں کو پکڑ کر ان پر بے جا تشدد کیا جا رہا ہے، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے انصاف کی یقین دہانی کروائی تھی اور رابطے میں رہنے کا وعدہ بھی کیا تھا، لیکن انہوں نے بھی کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی ابھی تک مجرم گرفتار ہوا ہے۔ پولیس کی جانب سے بعض لوگوں پر اتنا تشدد کیا گیا ہے کہ ان کو فریکچر ہوگئے ہیں پولیس نے کسی کے ہاتھ توڑ دیئے ہیں تو کسی کی ٹانگیں توڑ دی ہیں زینب کے والد نے کہا کہ پولیس کے رویے کی وجہ سے لوگ اشتعال میں آرہے ہیں اس لئے جن لوگوں کو پکڑا ہے ان کو فی الفور رہا کیا جائے۔ مقتول زینب کے والد محمد امین انصاری نے کہا ہے کہ زینب قتل کیس کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی جے آئی ٹی کے کام میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی البتہ آرمی چیف کی بھیجی گئی ٹیموں نے خوشخبری سنانے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی طرف سے 2ٹیمیں آئی ہیں جن کے ساتھ میٹنگ بھی ہوئی ہے آرمی کی ٹیموں نے کہا ہے کہ وہ جلد خوشخبری سنائیں گے۔ زینب قتل پر احتجاج پرامن تھا مگر پولیس نے فائرنگ کرکے اشتعال پیدا کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv