تازہ تر ین

فردوس حکومت ختم نوازشریف،شہباز،عمران وزیراعظم نہیں ہونگے

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی و کالم نویس سہیل وڑائچ نے دعویٰ کیاہے کہ فروری میں حکومت کو ختم کرکے نگران سیٹ اپ تشکیل دے دیا جائے گا، شریف خاندان کے کسی بھی شخص کو وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ نہیں بننے دیا جائے گا جبکہ عمران خان کو ریزرو کھلاڑی کے طور پر محفوظ رکھا جائے گا اور بالکل نئی لیڈر شپ سامنے لائی جائے گی کیونکہ نواز شریف ، شہباز شریف اور عمران خان کا یہ آخری الیکشن ہوگا اور 2023 تک یہ اپنی عمر کی وجہ سے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے قابل نہیں ہوں گے۔
سہیل وڑائچ نے ہفتہ کے روز ”Beginning of the End“ کے عنوان سے لکھے گئے اپنے کالم میں حکومت کی رخصتی ، نگران سیٹ اپ اور نئی حکومت کے حوالے سے پیش گوئیاںکیں۔ انہوں نے لکھا ” اندازہ کیا جا رہا ہے کہ جنوری کے مہینے سے لے کر 10فروری تک کے عرصے میں ایسے واضح آثار آنے شروع ہو جائیں گے جس سے لگے گا کہ ن لیگ کو دوبارہ اقتدار میں آنے نہیں دیا جائے گا۔ اس صورتحال میں فوراً دیہی علاقوں کے کئی آزمودہ انتخابی گھوڑے (Electables) فارورڈ بلاک کی طرف مائل ہوں گے۔ سینیٹ کے الیکشن کو ملتوی کرنے کی کوشش کی جائے گی، وفاق اور پنجاب کی حکومتوں کو چلتا کرنے کے لئے دباﺅ ڈالا جائے گا اور یوں ایک نگران کابینہ بنے گی جو ”صادق اور امین“ لوگوں پر مشتمل نئی پارلیمان بنانے کے لئے موزوں امیدواروں کی تلاش شروع کر دے گی۔ چوہدری شمشیر (اسٹیبلشمنٹ ) کی ٹیم کے کچھ ممبران کا خیال ہے کہ 2018ءمیں ہر صورت الیکشن ہوں گے مگر رسہ کشی کے وزنی کھلاڑی بینڈی (ن لیگ کے اعلیٰ عہدیدار)کہتے ہیں کہ نواز شریف کو اس لئے تھوڑا نکالا گیا ہے کہ اس کے بھائی کو اقتدار میں لایا جائے۔ الیکشن تین سال بعد ہوں گے۔ اس وزنی کھلاڑی (لیگی عہدیدار) کا کہنا ہے کہ نگران کابینہ لمبی چلے گی شریف خاندان کے کسی بھی فرد کو وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ نہیں بننے دیا جائے گا۔ عمران خان کو ریزرو کھلاڑی کے طور پر محفوظ رکھا جائے گا مگر کوشش یہ کی جائے گی کہ بالکل Freshلیڈر شپ سامنے لائی جائے“



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv