تازہ تر ین

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا اہم میچ آج رات کھیلا جائیگا

ڈنڈن(ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور اہم میچ پاکستانی وقت کے مطابق ا?ج رات 3 بجے کھیلا جائے گا۔ڈنڈن کے یونیورسٹی اوول گراو¿نڈ میں دونوں ٹیمیں 5 میچز پر مشتمل سیریز کے تیسرے میچ میں مدمقابل ہوں گی اور گرین شرٹس کو سیریز بچانے کے لئے آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا، شکست کی صورت میں سیریز میزبان ٹیم کے نام ہوجائے گی۔گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد کیویز کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں اور اس کے لئے تمام کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس بھی کی۔میچ سے قبل کھلاڑیوں نے بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ پر بھرپور توجہ دی اور خامیاں دور کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف دوبارہ غلطیاں نہ کرنے کا عزم کیا۔تیسرے ایک روزہ میچ کے لئے قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں تاہم اوپننگ بلے باز فخر زمان کی شمولیت کا فیصلہ ان کے مکمل فٹ ہونے سے مشروط ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv