تازہ تر ین

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان، سیف کی فلم ’کالاکاندی‘ سے متاثر

بالی وڈ (ویب ڈیسک) مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اگر کسی فلم کی تعریف کردیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ فلم واقعی بہترین ہے۔سیف علی خان کی فلم ’کالاکاندی‘آج (12 جنوری کو) ریلیز ہوئی ہے جس کی تعریفوں کے پل عامر خان نے دو دن قبل ہی باندھ دیے تھے۔ویسے تو بالی وڈ کے دیگر اداکاروں کی نسبت عامر خان سوشل میڈیا پر کم ہی نظر آتے ہیں اور اگر ایسا اتفاق ہو بھی جائے تو وہ کوئی خاص بات ضرور کرتے ہیں اور اگر کسی کی تعریف کردیں تو کیا ہی بات ہے۔عامر خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے فلم ’کالاکاندی‘ کی تعریف کی اور سیف علی خان کی اداکاری کو بھی سراہا۔مسٹر پرفیکشنسٹ نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ ’فلم ’کالاکاندی‘ ایک بہترین مزاحیہ فلم ہے جو طویل عرصہ بعد دیکھنے کو ملی ہے، میں نے فلم ’دہلی بیلی‘ کا اسکرپٹ پڑھا تھا اور میں اب تک اتنا کبھی نہیں ہنسا‘۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv