تازہ تر ین

کمیشن کا کھیل پھر شروع ۔۔۔۔ایک اور سکینڈل

ملتان (سجاد بخاری سے ) حکومت کے متوقع خاتمہ کے پیش نظر وزارت حج نے 5ماہ پہلے ہی حج درخواستیں وصول کرکے عجلت میں مکہ اور مدینہ میں فوری طور پر سستی عمارتیں ڈھونڈنا شروع کردی ہیں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال اپریل کے مہینے میں حج درخواستیں وصول کی گئی تھیں جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش میں جون اور جولائی میں حج درخواستوں کا عمل مکمل ہونا ہے بتایا گیا ہے کہ اس سال حج درخواستوں کے ساتھ 2لاکھ 80ہزار کی رقم فی درخواست جمع کرائی جائے گی اور تقریباً ساڑھے 3لاکھ حج درخواستیں وصول ہونے کا امکان ہے اس طرح وزارت حج کو تقریباً ایک کھرب سے زائد رقم جنوری میں وصول ہوجائے گی جس سے جلدی میں عمارتیں، ٹرانسپورٹ اور حج سے متعلقہ دیگر امور کی تکمیل قبل از وقت کرکے کمیشن حاصل کرنے کا وہی پرانا کھیل کھیلا جارہا ہے جس میں سابق ڈی جی حج میجر (ر) شکیل احمد اور سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے طویل عرصہ تک جیل کی ہوا کھائی یہاں یہ امر بھی انتہائی قابل غور ہے کہ حج کا دورانیہ 38دن کے بجائے 30دن کرکے اس میں ایک طرف 8دن کے اخراجات کی بچت کی گئی ہے مگر رقم وہی وصول کی جارہی ہے جو گزشتہ سال 38دن کے حج کیلئے حاجیوں سے وصول کی گئی تھی، دوسری طرف زیادہ سے زیادہ درخواستیں وصول کرنے کے لالچ میں پرائیویٹ حج آپریٹرز کا کوٹہ 40فیصد سے کم کرکے 33فیصد کردیا گیا ہے اور سرکاری حج کا کوٹہ 67فیصد کردیا گیا ہے۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس مرتبہ نئے حج آپریٹرز کو بھی کوٹہ دیا جارہا ہے جبکہ گزشتہ سال نہیں دیا گیا تھا اور ذرائع کے مطابق یہ بھی کروڑوں کا کھیل ہے بہت سے پرانے مسترد کردیئے جائیں گے اور بہت سے نئے ان کی جگہ لے لیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv