تازہ تر ین
Chief Minister Punjab (3)

شہباز شریف کا انتباہ

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان نازک دور سے گزررہا ہے اورکسی صورت انتشار کامتحمل نہیںہوسکتا ۔فروعی اختلافات ،باہمی تقسیم اورآپس کی دوریاں ملک کی سا لمیت ،وقار اوراتحاد کےلئے نقصان دہ ہے۔پاکستان کے موجودہ حالات باہمی اتحاد اور اتفاق کے متقاضی ہیں اوراس مقصد کےلئے مشائخ عظام اورسجادگان کو اپنا کلےدی کردارادا کرنا ہے۔وقت کا تقاضا ہے کہ خانقاہوںاورآستانوں سے تحمل ،برداشت ،اےثار،سماجی ومعاشی انصاف، وسائل کی منصفانہ تقسےم،رواداری اورمحبت کا پےغام جانا چاہےے۔اس ابدی پےغام کو عام کرکے ہی ہمارے مسائل ختم ہوں گے اورپاکستان صحےح معنوںمےں عظےم رفائی مملکت بنے گا۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ان خےالات کااظہارآج دوسرے روز اےوان وزےراعلیٰ مےں منعقدہ مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔وزےراعلیٰ نے کہاکہ آج کی بابرکت محفل مےں شرکت مےرے لئے باعث اعزاز ہے کےونکہ اس محفل مےں عظےم ہستےاں موجود ہےں۔بزرگان دےن اورصوفےاکرام کا فےضان آج بھی جاری اورساری ہے اورمجھے زندگی بھر درگاہوں اورخانقاہوںپر حاضری کی سعادت حاصل رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ صوفےا کرام نے اسلام کا آفاقی پےغام پہنچا کر بڑی ملی خدمت کی ہے اور پاکستان کو آج بھی اولےا اورصوفےاکرام کی رہنمائی کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہا کہ ختم نبوت ہم سب کے اےمان کا بنےادی جزو ہے اورناموس رسالت پر ہر مسلمان جان قربان کرنے کےلئے تےار ہے۔اس مےں کوئی دورائے نہےں جو ختم نبوت کو اےمان کا حصہ نہےں سمجھتا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔عقےدہ ختم نبوت پر اےمان کے ساتھ اسلام کے حقےقی اورابدی پےغام کی روپر عمل کرنا بھی ضروری ہے ۔اپنے مسلک پر قائم رہنا اور دوسرے کے مسلک کو نہ چھےڑنا،ےہ اےسا سنہری اصول ہے جس سے معاشرے مےں رواداری ،برداشت کے جذبات فروغ پاتے ہےں۔اےک دوسرے کے خلاف تقارےر اورفتوے جاری کرناپاکستان اوراسلام کی کوئی خدمت نہےں۔دانستہ ےا غےر دانستہ انتشار پھےلانادرحقےقت اغےار اوردشمنوں کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔کےا دھرنوں سے معےشت کو سنوارا جاسکتا ہے؟ کےا دھرنوں سے غربت ختم کی جاسکتی ہے اورسب کو انصاف کی فراہمی ےقےنی بنائی جاسکتی ہے ؟2012ءسے شروع ہونےوالے دھرنوں نے قومی معےشت کو بے پناہ نقصان پہنچاےا ہے ،اس لئے مےری آپ سے دست بدستہ درخواست ہے کہ دشمن اور اغےارہمےں للکار رہے ہےں ،ہمےںنتائج بھگتنے کی دھمکےاں دی جاری ہےں اور ان حالات مےں ہمےں انتشار کی بجائے باہمی اتحادکی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہا کہ نبی کرےم کی زندگی اوراسوہ حسنہ ہم سب کےلئے مشعل راہ اورہمارے لئے ابدی پےغام ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمےں اس بات کا جائزہ لےنا ہے کہ ہم دولت کی منصفانہ تقسےم کے حکم پر کس حد تک عمل پےرا ہےںاورممبر رسول سے اس پےغام کو کس حد تک عام کےا جارہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ علمائے کرام اورمشائخ عظام قرآن و حدےث کی تعلےمات پر دسترس رکھتے ہےں اورانہےں ممبر رسول سے فلاح انسانےت کے اسلام کے ابدی اورحقےقی پےغام کوعام کرنے کےلئے اپنا کردارادا کرنا ہے ۔ ناداروں ،ےتےموں،بے کسوں اوربےواو¿ں کے سروں پر دست شفقت رکھنا ،انہےں ظلم و زےادتی اورناانصافی سے بچانا، خےانت نہ کرنا اورجھوٹ سے بچناہی اسلام کا حقےقی پےغام ہے جسے معاشرے مےں عام کرنے کی ضرورت ہے ۔جس طرح ہر مسلمان ناموس رسالت پر کٹ مرنے کےلئے تےار ہے اسی طرح ہمےں اس بات کا بھی جائزہ لےنا ہے اوراپنے گربےانوں مےں جھانکنا ہے کہ ہم کہاں تک نبی آخرالزماںکی تعلےمات پر بھی عمل پےرا ہےں۔قرآن کے ابدی پےغام اورنبی آخرالزماں کے اسوہ حسنہ پر عمل پےرا ہوتے ہوئے پاکستان کو قائدؒو اقبالؒکے تصورات کے مطابق عظےم مملکت بنانے کےلئے سےاست دانوں،ججوں،جرنےلوں، افسران ،ڈاکٹروں،انجےنئروں اورمعاشرے کے ہر فرد کو اپنا قومی،ملی و دےنی فرےضہ ادا کرناہے۔ انہوںنے کہاکہ امرےکہ کے صدر نے پاکستان کے خلاف جو اعلان کےا ہے اورنفرت انگےز جملے ہمارے بارے مےں کہے ہےں گزشتہ 70 سال مےں کسی ملک کے سربراہ کو جرا¿ت نہےں ہوئی کہ وہ پاکستان کے خلاف نازےبا الفاظ استعمال کرے۔امرےکی صدر نے اپنے بےان مےں کہا کہ ہم نے پاکستان کو 33ارب ڈالر دےئے لےکن پاکستان نے ہمارے ساتھ بےوفائی کی ۔انہوںنے کہاکہ صدر ٹرمپ کی بدنصےبی ہے کہ انہوںنے پاکستان کے بارے مےں اےسے الفاظ استعمال کےے ہےں حالانکہ پاکستان کی قوم نے دہشت گردی کےخلاف جنگ مےں لازوال قربانےاں دی ہےں اورےہ بات امرےکہ سے لےکر پوری دنےا تک پہنچنی چاہےے۔انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم نے ڈالروں کےلئے نہےں بلکہ پاکستان اوردنےا کے امن کےلئے قربانےاں دی ہےں۔اس لئے کوئی ہماری ان قربانےوں کی قےمت ڈالروں مےں لگانے کی کوشش نہ کرے۔انہوںنے کہاکہ ہم اےک خدا ،اےک رسول اوراےک کتاب کو ماننے والے ہےں اورپاکستانےوں نے امن کےلئے اپنے خون کا عطےہ دےا ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے 21کروڑ عوام کو نظام محمدی اوراسوہ حسنہ پر عمل پےر ا ہوتے ہوئے آگے بڑھنے کا فےصلہ کرنا ہے اورباہمی اتحاد سے اپنی منزل حاصل کرنا ہے ۔صوبائی وزےر قانون رانا ثناءاللہ نے مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا عقےدہ ختم نبوت مےرے اےمان کا حصہ ہے اورمےں صدق دل سے سمجھتا ہوں کہ نبی آخرالزماں پر اےمان نہ رکھنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے۔قادےانی غےر مسلم ہےں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لےگ(ن) کی قےادت اورحکومت عقےدہ ختم نبوت کے تحفظ کےلئے اپنا بھر کردارادا کررہی ہے ۔علمائے اورمشائخ عظام عقےدہ ختم نبوت کے سپہ سالار اورہم آپ کے سپاہی ہےں اس لئے عقےدہ ختم نبوت پر آنچ آنے کا سوال ہی پےدا نہےں ہوتا۔صوبائی وزےر اوقاف زعےم حسےن قادری نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفےا کرام اورمشائخ عظام نے تحرےک قےام پاکستان مےں بھر پور کردارادا کےا اورقائداعظم ؒ کی مدد کی۔جس طرح آپ نے قےام پاکستان مےں بھر پور کردارادا کےا اسی طرح تکمےل پاکستان مےں بھی آپ کا کردارجاری رہے گا اورہم آپ سے رہنمائی لےتے رہےں گے۔مشائخ عظام نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مٹی سے محبت ہمارے اےمان مےں شامل ہے ۔وطن کی سالمےت اورحفاظت کی خاطر جب بھی ہمےں پکاراگےا ہم آپ کے شانہ بشانہ ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہے، پاکستان کی سالمےت ہے تو ہم سب کی سالمےت ہے، اس لئے وطن کے دفاع اوروقار کی خاطر کسی بھی قربانی سے درےغ نہےں کرےں گے۔صوبائی وزراءرانا ثناءاللہ خان،زعےم حسےن قادری،وزےرمملکت برائے مذہبی امور و سجادہ نشےن دربارے عالےہ امےر اسالکےن بھےرہ شرےف صاحبزادہ محمد امےن الحسنات شاہ،پنجاب حکومت کے اعلی حکام،پےر اعجاز احمد ہاشمی،ناظم اعلی جماعت اہل سنت پاکستان ،سجادہ نشےن کلس شرےف،پےر شمےم احمد صابر صابری،دےوان معود مسعود ،غلام معےن الدےن گرےجاہ،سےد رےاض حسےن شاہ کے علاوہ صوبے بھر سے خانقاہوں کے گدی نشےن اورسجادگان نے کنونشن مےں شرکت کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv