تازہ تر ین

پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کیوں مستعفی ہوئے

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے قائمقام وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا جو چانسلر و گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کو موصول ہو گیا ہے۔ ڈاکٹر ظفر معین نے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ایسے دباﺅ ہوتے ہیں جنہیں عام آدمی برداشت نہیں کر سکتا اور میں نے یہی مناسب سمجھا کہ خو د کو اس صورتحال سے نکال لوں ۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے معاملات تھے لیکن یہ بھی نہیں ہو سکتا کہ ہر چیز کو سامنے لایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات کچھ معاملات کو آگے بڑھانے سے بہتر ی نہیں بلکہ خرابی ہوتی ہے اور میں نے یہی بہتر سمجھا کہ اگر میری وجہ س مسئلے حل ہوتے ہیں تو مجھے یہ قربانی دے دینی چاہیے ۔ انہوںنے وزیر ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے 27نکات پر مشتمل چارج شیٹ کے حوالے سے کہا کہ اس میں سول ورکس میں کرپشن کی بات کی گئی ہے حالانکہ جو ادائیگی ہم نے کی ہی نہیں اس میں کرپشن کہاں سے آ گئی۔ یہ کہا گیا کہ ہاﺅس رینٹ زیادہ دیا گیا ہے جبکہ یہ آفس آرڈر میں موجود ہے اور حکومت کے اشتہارات موجود ہیں کہ ہاﺅس رینٹ دیا جائے۔ اس چارج شیٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ایک لڑکی کو 8لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ اسے پہلے بھی 42لاکھ روپے جاری کئے گئے ۔بتایا جائے کیا وہ 42لاکھ روپے کی ادائیگی غلط تھی اور اس کی ریکوری کی گئی اور ہمارے 8لاکھ کی ادائیگی کیسے غلط ہو گئی۔ ایک نجی ٹی وی نے ڈاکٹر ظفر معین کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے سیاسی دباﺅ کی وجہ سے عہدے سے استعفیٰ دیا ۔ ان کے کام میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی تھیںجبکہ پنجاب حکومت یونیورسٹی کی دو کنال اراضی زبردستی حاصل کرنا چاہتی تھی جسے وہ دینے کے حق میں نہیں تھے۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر ہائیرا یجوکیشن نے قائمقام وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین کےخلاف مبینہ کرپشن، بے ضابطگیوں سمیت دیگر الزامات کے تحت 27نکات پر مشتمل چارج شیٹ بھی چانسلر و گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کے توسط سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی ارسال کر رکھی ہے تاہم اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔ ڈاکٹر ظفر معین کو 27دسمبر 2016ءکو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر قائمقام وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی تعینات کیا گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv