تازہ تر ین

یو ٹیلٹی ملاز مین کیلئے بری خبر

لاہور (نیا اخبار رپورٹ) اربوں روپے کے مالی خسارے کے بعد یوٹیلٹی انتظامیہ نے پاکستان بھر سے ہزاروں ملازموں کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے پہلے مرحلے میں ڈیلی ویجرز اور کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کیا جا رہا ہے جن کی تعداد پاکستان بھر میں 2600 سے زیادہ ہے دوسرے مرحلے میں مستقل ملازمین کو گولڈن شیک ہینڈ سے نکالا جائے گا جن کی تعداد 226 سے بھی زیادہ ہے یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کو روزانہ کی بنیاد پر دو کڑور روپے کا نقصان ہو رہا ہے ماہانہ 32 کروڑ روپے اور سالانہ 4 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملازمین کی فراغت سے کارپوریشن کی یومیہ 50 لاکھ روپے کا فائدہ ہو گا۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈی کی ہدایت پر ملازموں کو نکالنے کیلئے فہرستیں تیار کی جا رہی ہیں۔ قومی امکان ہے کہ اگلے ماہ کے وسط سے ملازموں کی مرحلہ وار فارغ کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا گولڈن شیک ہینڈ کی زد میں آنے والے ملازمین کی رپورٹ وزرات خزانہ کو کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ پر رکھے گئے زیادہ تر ملازموں کا تعلق کراچی حیدر آباد سکھر ملتان پشاور کوئٹہ اور لاہور سے ہے سیاسی جماعتوں نے یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن میں اربوں روپے کے خسارے کے باوجود من پسند کارکنوں کو جائز اور نا جائز طریقوں سے بھرتی کروایا۔ حکومت نے مالی سال 2017.18 کے بجٹ میں یوٹیلیٹی سٹور کے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 10 فیصد کے حساب سے اضافہ کیا تھا لیکن سنگین مالی خسارے کی وجہ سے آج تک انہیں تنخواہوں میں اضافہ نہیں دیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv