تازہ تر ین

ایک اور احتجاج کی تیاری ۔

لاہور (وقائع نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد اور کستان اتحاد کے رہنما خالد کھوکھر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور کسان تنظیمیں مل کر 9 جنوری کو پنجاب اسمبلی کے باہر زبردست احتجاج کریں گی اور اس حوالے سے صوبہ بھر کے کسانوں کو متحرک کیا جائے گا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ سرفراز احمد خان‘ عبدالجبار خاں‘ انور گوندل‘ سیف الرحمان جسرا ایڈووکیٹ‘ محمد فاروق چوہان‘ عمران الحق و دیگر موجود تھے۔ میاں مقصود احمد اور خالد کھوکھر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ شریف فیملی کی رمضان شوگر مل چنیوٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ 5 جنوری کو کیا جائے گا۔ گنے کے کاشتکاروں کا معاشی استحصال کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔ حکومت پنجاب اپنے ہی مقرر کردہ نرخ 180 روپے ادا کرنے کی بجائے لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔ کین ایکٹ 1934 کے تحت شوگر ملیں اپنے قریبی ایریاز میں کنڈے لگانے کی پابند ہے۔ مگر تھوڑے پیسے بچانے کی خاطر اس پر عمل درآمد نہیں ہورہا اور کسانوں کے اربوں روپے غصب کر رکھے ہیں۔ حکومت پنجاب مسلسل اس معاملے میں مجرمانہ غفلت‘ بے حسی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے جس کی وجہ سے گنے کے کاشتکاروں کا مسئلہ ایک سنگین شکل اختیار کرچکا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ کاشتکاروں کی فصلوں کا تحفظ کرے مگر بدقسمتی سے یہاں الٹی گنگا بہتی ہے۔ کوئی بھی گنے کا کاشتکاروں کا پرسان حال نہیں ہے۔ حکمرانوں نے بھی شوگر مل مالکان کے ساتھ مل کر مظالم کی انتہا کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کی غرض سے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ بھی درج کروا رکھی ہے۔ ان شاءاللہ ہم پر امید ہیں کہ وہاں سے بھی کسانوں کو فتح ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ شوگر مل مالکان نے خود مڈل مینوں کو کھڑا کیا ہے تاکہ کسانوں کو جائز کمائی سے محروم کیا جاسکے۔ کسانوں کے جائز مطالبات کی منظوری تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے جہاں 72 فیصد آبادی کا دارومدار اس شعبہ سے وابستہ ہے۔ ہم کاشتکاروں کے ساتھ ہر سطح پر کھڑے ہیں۔ اس موقع پر کسان اتحاد کے مرکزی رہنما خالد کھوکھر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سے ہماری 7 ملاقاتیں ہوچکی ہیں مگر ہر بار طفل تسلیوں کے سوا کچھ نہیں ملا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv