تازہ تر ین

مظفرگٹرہ میں شادی شدہ خاتون سے دل دہلا دینے والاواقع

مظفرگڑھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شادی شدہ خاتون کو اغوا کر کے جعلی طلاق نامہ، نکاح نامہ، زیادتی اور برہنہ ویڈیو بنانے کے واقعہ میں ملوث کھر اور ہنجرا خاندان کے پروردہ سابق نائب ناظم کے سامنے قانون بے بس، ملزم آزاد، متاثرہ شوہر انصاف کیلئے دربدر، پیروی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کوٹ ادو کے چک نمبر138 ایم ایل کے رہائشی منیر احمد جٹ ولد غلام رسول نے خبریں ہیلپ لائن کو بتایا کہ چوک سرور شہید کے سابق نائب ناظم محمد ارشد آرائیں سکنہ چک نمبر 632 ٹی ڈی اے اڈہ محمد والہ نے اس کی 3 بچوں کی ماں اہلیہ صوبیہ کوثر کو زبردستی اغوا کیا اور اپنے ڈیرہ پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، بدقماش محمد ارشد نے نہ صرف خاتون کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے اپنی ویڈیو فلم بنائی بلکہ علاقہ میں بھی پھیلا دی۔ جس پر تھانہ چوک سرور شہید پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ کھر اور ہنجرا خاندان کے پروردہ بااثر اور جعلساز ملزم محمد ارشد آرائیں نے قانونی کارروائی میں تحفظ کی کوششوں کے دوران نہ صرف جعلسازی سے صوبیہ کوثر کا جعلی طلاق نامہ تیار کیا بلکہ اپنا صوبیہ کے ساتھ بوگس نکاح نامہ بھی تیار کروایا جس میں اپنی قماش کے محمد علی قیصر اور حنیف احمد کو گواہ رکھا۔ متاثرہ منیر احمد کے مطالبہ پر پولیس نکاح نامہ کا کیس یونین کونسل میں کوئی اندراج نہیں، بوگس نکاح کا ایک گواہ محمد علی قیصر اپنی بیٹی کے ہاتھوں قتل بھی ہو چکا ہے۔ متاثرہ منیر احمد جٹ کے مطابق ملزموں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے عدالتی حکم کے باوجود جو کہ سرور شہید اور کوٹ ادو پولیس بااثر ملزم کے خلاف کارروائی سے انکاری ہے۔ وہ ڈیڑھ سال سے انٹی کرپشن میں بھی سابق نائب ناظم ملزم کے خلاف کارروائی کے لئے دھکے کھا رہا ہے۔ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن تاحال معاملہ کی انکوائری کر رہے ہیں اور مدعی کو اس حوالے سے باخبر رکھنے سے گریزاں ہے۔ متاثر منیر احمد جٹ نے کہا کہ ملزم ارشد آرائیں نے اس کے خاندان کا وقار برباد کر دیا اس کے بچے 3 معصوم بچے اغوا، زنا، زیادتی کی ویڈیو علاقہ میں پھیلانے کے واقعہ سے متاثر ہو کر معاشرہ کے طنز اور طعنوں کا شکار ہو کر ذہنی مریض بن چکے ہیں وہ ڈیڑھ سال سے اپنے خاندان کو برباد کرنے والے بدکردار ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوششوں میں دربدر ہے جبکہ بااثر ملزم تاحال دندناتے ہوئے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ متاثرہ منیر احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب ڈی پی اینٹی کرپشن اور آئی جی پنجاب سے دادرسی کا مطالبہ کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv